خطبات محمود (جلد 31) — Page 250
$1950 250 (30) خطبات محمود نئی نسل کو کام پر لگانا اور اس کے اندر دینی ذوق پیدا کرنا ہی اصل کام ہے (فرمودہ یکم دسمبر 1950ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: پچھلے جمعہ میں نے تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کیا تھا آج بھی اسی سلسلہ میں میں جماعت کو پھر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جہاں تک اعلان کا تعلق ہے وہ ہو گیا ہے اور جماعتیں اور افراد اپنی اپنی جگہ پر اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور انکا دُ کا وعدے بھی آرہے ہیں۔اور ابتدا میں ایسا ہی ہوتا ہے کیونکہ جماعتیں عموماً تمام افراد کے وعدے اکٹھے کر کے اور فہرستیں بنا کر بھیجا کرتی ہیں۔جہاں تک ابتدائی وعدوں کا سوال ہے وہ اُسی طرز پر چل رہے ہیں جس طرز پر پچھلے سال چلے تھے۔اور جہاں تک گزشتہ سال کی آمد کا سوال ہے میں نے دو تین ہفتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس وقت تک وعدوں کی وصولی نصف یا نصف سے کم ہے۔اس عرصہ میں جماعت نے اس طرف توجہ کی ہے اور اب وصولی نصف سے زیادہ ہو چکی ہے۔لیکن بہت سا حصہ وصول ہونے والا باقی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ نومبر 1950 ء کی تنخواہوں کے ملنے پر بہت سے مزید دوست اپنے وعدوں کو پورا کر کے سال کے اندر وعدوں کے پورا کرنے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔لیکن جو باقی رہ جائیں گے اُن کے لئے جیسا کہ میں اعلان کر چکا ہوں ضروری ہوگا کہ وہ اپنے بقائے 30 اپریل 1951 ء تک پورے کر دیں اور اگلے سال کے وعدے نومبر 1951 ء تک ادا کر دیں۔کیونکہ جب با قاعدگی سے آمد نہ ہو تو کام