خطبات محمود (جلد 31) — Page 212
$1950 212 خطبات محمود ہو آپ اس کے لئے روپیہ منظور کریں۔میں نے کہہ دیا تم نے خود آمد بڑھانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اس لئے میں کیا کر سکتا ہوں اس کی ذمہ داری تم پر ہے۔لیکن در حقیقت اس کی ذمہ داری جماعت پر ہے۔اگر کوئی کارکن فاقہ کی وجہ سے مرجاتا ہے تو جماعت کا ہر فرد اس کا ذمہ دار ہے۔کیونکہ اُس نے وعدہ کیا تھا کہ میں اتنا چندہ دوں گا۔لیکن سال کے گیارہ مہینے گزر گئے اور اس نے چندہ ادا نہیں کیا۔یہ چیز کسی نہ کسی روحانی بیماری پر دلالت کرتی ہے۔تمہیں چھینک آتی ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں تمہیں ڈکار آتا ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں تمہیں پسینہ زیادہ آتا ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں، تمہیں قے آنے لگتی ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں تمہارے ناک سے پانی بہہ رہا ہوتا ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں ، تمہارا جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں، تمہارا جسم زیادہ گرم ہو جاتا ہے تو تم کہتے ہو میں بیمار ہوں تمہارا پا خانہ بند ہو جاتا ہے تو تم سمجھتے ہو مجھے کوئی بیماری لگ گئی ہے، تمہیں پاخانہ زیادہ آتا ہے تو تم سمجھتے ہو مجھے کوئی بیماری لگ گئی ہے، لیکن جماعت کا چندہ نصف ہو گیا، اس کے مشن بند ہونے کو ہیں، لٹریچر کی اشاعت اور مبلغین کے سفر کے لئے روپیہ نہیں ، مقامی دفتر بند ہو رہے ہیں اور تم سمجھتے الحَمدُ لِلہ کوئی بیماری نہیں۔یقینا یہ کوئی ایسی بیماری ہے جو جماعت کو اندر ہی اندر اس طرح کھا رہی ہے جس طرح کسی درخت کی جڑ کو کیڑا کھا جاتا ہے۔کیونکہ تم ایسی حرکت کر رہے ہو جو کوئی عقل سلیم م رکھنے والا نہیں کر سکتا۔تمہارے سپر د ایک ہی کام ہے جو تم نہیں کر رہے۔اس کا علاج اب یہی ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے پاس جاؤ اور اُس سے اپنے قلوب کی صفائی کے لئے دعا کرو تا تمہاری سُستیاں دور ہو جائیں اور تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگ جاؤ۔ایک شخص ایک بزرگ کے پاس کچھ دیر تعلیم حاصل کرنے کے بعد واپس وطن جانے لگا تو اس بزرگ نے اس سے پوچھا کیا تمہارے شہر میں شیطان بھی ہوتا ہے؟ اس نے جواب دیا شیطان تو ہر شہر میں ہوتا ہے۔اس بزرگ نے کہا تم نے کچھ پڑھ تو لیا ہے لیکن اگر تم کام کرنے لگے اور شیطان نے کی تمہاری ایڑی پکڑ لی تو تم کیا کرو گے؟ اُس شخص نے جواب دیا میں استغفار اور لاحول پڑھوں گا اور شیطان بھاگ جائے گا۔اس بزرگ نے کہا فرض کرو تم کام کرنے لگے اور شیطان نے تمہاری ایڑی پکڑ لی تم نے استغفار اور لاحول پڑھا اور وہ بھاگ گیا۔لیکن اس کے بعد اگر پھر تم کوئی کام کرنے لگے اور شیطان نے پھر ایڑی پکڑ لی تو تم کیا کرو گے؟ اس نے جواب دیا میں پھر استغفار اور لاحول پڑھوں