خطبات محمود (جلد 31) — Page 207
$1950 207 (26) خطبات محمود اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو، دلوں کو بدلو اور دعاؤں پر زور دو (فرموده 27 را کتوبر 1950ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: نزلہ اور گلے کی تکلیف کی وجہ سے میرے لئے آج بھی بولنا مشکل ہے۔یہ حملہ برابر اڑھائی ماہ سے ہو رہا ہے بلکہ اس کو اس سے بھی لمبا سمجھنا چاہیے کیونکہ اس سے پہلے بھی شروع سال میں مجھے گلے کی تکلیف رہی ہے۔لیکن وہ آواز بیٹھنے کا حملہ تھا اور اب کھانسی کا حملہ ہے اور اس کا کان اور سر پر بھی اثر ہے۔کان ہر وقت بھرے رہتے ہیں اور قوت سماعت بھی کم ہے جس کی وجہ سے آواز سنائی نہیں دیتی۔لاہور میں مجھے ڈاکٹر محمد بشیر صاحب نے بتایا تھا کہ میرے کان بو جھل ہو رہے ہیں اور شنوائی بھی کم ہوتی رہی ہے۔اس ہفتہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع میں بھی حصہ لینا پڑا۔میری ہدایت کے مطابق خدام الاحمدیہ نے بڑے اخلاص اور ہمت سے کام لیا اور گرد کم اُڑنے دی۔لیکن پھر بھی گرد اور متواتر بولنے کا میرے گلے پر اثر پڑا اور نزلہ اور کھانسی کا کان اور سر پر بھی اثر ہے۔میرے کان بھرے رہتے ہیں اور بولا بھی کم جا سکتا ہے۔آج میں اختصار جماعت کو اس کے اُس فرض کی طرف توجہ دلاؤں گا جس کی طرف میں نے پچھلے جمعہ میں بھی توجہ دلائی تھی۔مرکز میں جمع ہونے کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اوروں سے زیادہ اخلاص اور قربانی سے کام لیا جائے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اس جگہ کے رہنے والوں میں وہ قربانی نہیں پائی جاتی جو مرکز کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔یہاں تو یوں معلوم ہونا چاہیے کہ انسان چل نہیں رہا بلکہ بھاگ رہا ہے۔اور جب تک وہ اپنا کام نبھا نہ لے سوئے نہیں۔اگر دوست ایسا کرنا شروع کر دیں تو یقیناً کی