خطبات محمود (جلد 31) — Page 187
$1950 187 خطبات محمود دو برابر کے حصے کر کے آدھا ٹکڑا اپنی ایک بیٹی کے منہ میں ڈال دیا اور آدھا ٹکڑا دوسری بیٹی کے منہ میں ڈال دیا۔حضرت عائشہ کے دل پر اس کی بڑی چوٹ پڑی۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! اس طرح آج ایک عورت ہمارے پاس آئی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ کیا تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے؟ یا رسول اللہ ! اس عورت کے چہرہ سے بھوک کے بڑے شدید آثار ظاہر تھے مگر یا رسول اللہ جب میں نے اُسے ایک کھجوردی تو اُس نے اپنے دانتوں۔تقسیم کر کے آدھی کھجور اپنی ایک بچی کو دے دی اور آدھی کھجور اپنی دوسری بچی کو دے دی۔یا رسول الله ! اُس نے ذرا بھی آپ نہیں چکھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ا ئکتہ بہ تبھی تو خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ ایک عورت اگر اپنی بچیوں کی صحیح تربیت کرے تو خدا تعالیٰ اس کے لئے جنت واجب کر دیتا ہے۔10 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تمہاری ماؤں کے قدموں کے نیچے جنت ہے 11 ہم تو ان کے پاؤں کے نیچے زمین کھودتے ہیں تو کوئی جنت نہیں نکلتی بلکہ سائنس والے کہتے ہیں کہ نیچے آگ ہی آگ ہے۔اس کا مطلب دراصل یہی ہے کہ عورت اگر صحیح تربیت کرے اور بچہ اگر صحیح تربیت قبول کرے تو وہ دوزخی کبھی نہیں ہوسکتا۔کیونکہ بچپن کی تعلیم اتنی گہری ہوتی ہے کہ اسے چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔پس عورتوں کی تربیت اور ان کی تعلیم نہایت ہی اہم چیز ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس مسجد میں ان کی تعلیم و تربیت نہیں ہو سکتی۔اس مسجد کے ہوتے ہوئے آپ یہ جرات بھی نہیں کر سکتے کہ کھڑے ہو کر یہ اعلان کر سکیں کہ اے بھائیو! جمعہ میں اپنی عورتوں اور لڑکیوں کو لایا کرو۔اور اگر آپ ایسا اعلان بھی کریں تو وہ کہیں گی ہم کہاں آئیں ہمارے لئے تو بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں۔یہ بات آپ سبھی کہہ سکتے ہیں جب آپ اس مسجد کو بدلیں۔یہ مت خیال کریں کہ ہم نے اس مسجد پر اتنا روپیہ خرچ کی کیا ہوا ہے۔یہ مسجد اُن لوگوں نے بنائی تھی جو آپ سے دسواں حصہ تھے یہ محلہ کی مسجد بن جائے گی اور ی وہ جامع مسجد بن جائے گی۔پھر جس مسجد کے بنانے کی میں تحریک کر رہا ہوں وہ بھی کافی نہیں رہے گی بلکہ جو کچھ خدا کے وعدے ہیں ان کے لحاظ سے وہ بھی ایک دن محلہ کی مسجد بن جائے گی اور آٹھ دس سال کے بعد پھر آپ کو ایک اور مسجد بنانی پڑے گی۔جو کچھ خدا نے ہم کو بتایا ہے اُس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ لاہور کی بڑی اکثریت ہی نہیں دنیا کی تمام اقوام اور دنیا کے تمام ممالک کی بڑی اکثریت ایک دن