خطبات محمود (جلد 31) — Page 186
$1950 186 خطبات محمود مسلمانوں کے لشکر کا اندازہ میں سے ستر ہزار تک لگایا جاتا ہے۔اس لشکر کے حملہ کی وجہ سے مسلمان فوج کے پاؤں اکھڑ گئے۔عورتیں پیچھے مرہم پٹی کے لئے بیٹھی تھیں جب لشکر بھا گتا ہوا آیا تو یہی ہندہ جس نے کہا تھا کہ مجھے چین نہیں آئے گا جب تک میں (نعوذ باللہ ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ی رشتہ داروں کی ذلت نہ کرلوں۔وہی ہندہ کھڑی ہو گئی اور اس نے صحابیات سے کہا آج دشمن کے آگے مردوں نے پیٹھ دکھا دی ہے اب عورتوں کا وقت ہے کہ وہ اپنے ایمان کا مظاہرہ کریں۔آؤ ہم اپنے مردوں کو روکیں اور اگر وہ نہ رُکے تو ہم خود دشمن کا مقابلہ کریں گی۔چنانچہ انہوں نے خیموں کے بانس وغیرہ اُکھیڑ لئے۔جب لشکر واپس آیا تو وہ عورتیں اُن کے گھوڑوں اور اونٹوں کو ڈنڈے مارتی تھیں اور ی کہتی تھیں اگر تم نے ہمارے ساتھ تعلق رکھنا ہے اور ہمیں اپنے گھروں میں بسانا ہے تو واپس جاؤ اور دشمن سے لڑو۔اس دوران میں ابو سفیان اور حضرت معاویہ کے گھوڑے بھی آ پہنچے۔ہندہ نے آگے بڑھ کر اپنے خاوند کے گھوڑے پر بانس مارا اور یہ لفظ کہے بے شرم ! تو کافر تھا تو مسلمانوں کے ساتھ لڑنے کے لئے جاتا تھا اب خدا نے تجھے ایمان بخشا ہے تو تو پیٹھ دکھا رہا ہے۔ابو سفیان نے اپنے بیٹے معاویہ کی طرف منہ پھیر کر کہا معاویہ! دشمن کے نیزے ان الفاظ سے زیادہ سخت نہیں چلو جو کچھ بھی ہو واپس چلیں۔چنانچہ انہوں نے اپنے گھوڑے موڑ لئے۔اتنے میں باقی اسلامی لشکر بھی مڑا اور اُس نے لڑائی کی اور کامیاب ہوا۔اس قسم کی مثال آج دنیا میں کہاں مل سکتی ہے۔مگر یہ کس چیز کا نتیجہ تھا؟ یہ اس بات کا نتیجہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عورتوں کو بھی دین سکھانا چاہیے اور یہ اس بات کا نتیجہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی عورت کی تین لڑکیاں ہوں اور وہ ان کو صحیح طور پر تعلیم دے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ایک عورت نے کہا یا رسول الله ! اگر دو ہوں۔اُس نے سمجھا کہ میں تو رہ گئی کیونکہ اُس کی دولڑ کیاں تھیں۔آپ نے فرمایا اگر کسی کی دولڑ کیاں ہوں اور وہ ان کو صحیح تعلیم دے تو اس کے لئے بھی جنت واجب ہو جاتی ہے۔9 ایک دفعہ ایک عورت آئی۔اُس کے ساتھ اُس کی دو بچیاں بھی تھیں۔اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ کچھ کھانے کے لئے دو۔حضرت عائشہ کہتی ہیں اُس وقت ہمارے گھر میں صرف ایک کھجور تھی میں نے وہی ایک کھجور اُسے دے دی۔اُس نے کھجور کو دانتوں میں دبایا اور اس کے