خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 148

$1950 148 خطبات محمود دیا گیا۔پس سفر کی نماز جس کے متعلق ہم قصر کا لفظ استعمال کرتے ہیں یہ در حقیقت قصر ہے ہی نہیں ہے ایک غلط محاورہ ہے جولوگوں میں رائج ہو گیا ہے اور ایسا ہی ہے جیسے کہتے ہیں ع برعکس نهند نام زنگی کافور یعنی حبشی کا نام کسی نے کافور رکھ دیاتھا حالانکہ کا فور سفید رنگ کا ہوتا ہے اور حبشی کالے رنگ کا ہوتا ہے۔بہر حال یہ ایک غلط نام پڑ گیا ہے ورنہ حقیقتا جو قرآن کریم سے قصر ثابت ہے وہ یہی ہے کہ خوف کے وقت نماز کو اپنی مقررہ شکل سے بدل کر پڑھنا جائز ہے۔چاہے انسان گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے پڑھ لے، چاہے اشارے سے پڑھ لے، چاہے امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھے اور ایک رکعت اکیلے پڑھ لے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک شخص دشمن کے سامنے بندوق تانے کھڑا ہو اور نماز کا وقت آ جائے تو ایسی صورت میں اُس کے لئے جائز ہوگا کہ وہ بندوق بھی سنبھالے رکھے، دشمن پر فائر بھی کرتا جائے اور نماز کی عبارتیں بھی دُہراتا جائے۔پس نماز قصر خوف کے وقت ہوتی ہے اس کا کسی سفر سے تعلق نہیں۔بلکہ یہ نماز قصر خوف کی حالت میں شہروں میں رہتے ہوئے بھی پڑھی جاسکتی ہے۔مثلاً فرض کرو ایک ملک کی دوسرے ملک سے لڑائی ہو جاتی ہے تو اُس وقت سرحدی شہروں یا دیہات میں رہنے والے جو لوگ ہوں گے اُن کے لئے جائز ہوگا کہ اگر زور کا حملہ ہو تو وہ کھڑے کھڑے نماز کی عبارتیں بھی دہراتے چلے جائیں اور ساتھ ہی دشمن پر گولیاں بھی برساتے جائیں۔یا امام موجود ہو تو ایک ایک رکعت اُس کے پیچھے پڑھ لیں۔اس صورت ں امام کی تو دو رکعتیں ہوں گی اور اُن کی ایک رکعت ہو گی۔یہ قصر ہے جو خوف کی حالت میں جائز ہے۔باوجود اس کے کہ وہ سفر پر نہیں ہوں گے پھر بھی ان کے لئے جائز ہوگا کہ وہ اپنی نماز کو چھوٹا ہے کرلیں کیونکہ وہ خوف کی نماز ہے اور خوف کے وقت جائز ہوتا ہے کہ انسان اپنے حالات کے مطابق چاہے تو کھڑے کھڑے نماز پڑھ لے، چاہے تو دوڑتے دوڑتے نماز پڑھ لے، چاہے تو اشاروں سے پڑھ لے۔یا اسے موقع ملے تو ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھ لے اور ایک رکعت الگ ادا کر لے۔سب صورتیں جائز ہیں اور شریعت نے خوف کی حالت میں ان کو جائز رکھا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد خدا تعالیٰ کا نام ضرور لے لیا کرے کیونکہ اس طرح اُس کی محبت دل میں تازہ ہو جاتی ہے۔جو شخص اپنے محبوب کو بھول جاتا