خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 104

خطبات محمود 104 $1950 میں مرتا ہے یقیناً بہت آرام دہ زندگی میں چلا جاتا ہے اور قدرتی بات ہے کہ اس کے رشتہ داروں کو اس کی کی موت پر خوش ہونا چاہیے۔غرض مومن کو امید ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد اسے اتنی بڑی راحت ملے گی جو ایک بادشاہ کو بھی اپنی عظیم الشان سلطنت کے باوجود میسر نہیں آتی۔ایک بڑے سے بڑے بادشاہ کو یہ یقین دلا دو کہ اگلے جہان میں تمہیں خوشی میسر ہوگی وہ یقیناً کہے گا کہ پھر مجھے اپنی موت کی کوئی پروا نہیں۔میں نے بڑے بڑے دہریوں کے متعلق پڑھا ہے کہ جب وہ مرنے لگتے ہیں تو کہتے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ شاید ہمارا عقیدہ غلط ہے۔پس اس آخری گھڑی کا آرام سے گزر جانا بلکہ ساری زندگی کا آرام سے گزر جانا بہت بڑا انعام ہے اس کے مقابلہ میں کافر کے پاس ہے ہی کیا چیز “ 1 : النساء : 105 الفضل مورخہ 12 جولائی 1961 ء ) : اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَانَهُ وَلِى حَمِيمٌ ( حم السجدة: 35) 3: الرحمن : 47 4 الفلق : 6