خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 317

* 1949 317 خطبات محمود اندازہ ہے اس مسجد سے ہیں چھپیں گنے زیادہ ہوگی۔ہوسکتا ہے کہ اُس کے اندر آئندہ ہمارا جلسہ بھی ہو کیونکہ وہ زمین کافی وسیع اور کھلی ہے۔اب یہاں ہماری عمارتیں بنی شروع ہو گئی ہیں ، لوگ رہنے لگ گئے ہیں، دکانیں کھل گئی ہیں، کچھ کارخانوں کی صورت بھی پیدا ہو رہی ہے کیونکہ چکیاں وغیرہ لگ رہی ہیں ، مزدور بھی آگئے ہیں، پیشہ ور بھی آگئے ہیں اور دفتر بھی آگئے ہیں۔مگر یہ سب عارضی انتظام ہے۔مستقل انتظام کے لیے یہ شرط ہو گی کہ صرف ایسے ہی لوگوں کو ربوہ میں رہنے کی اجازت دی جائے گی جو اپنی زندگی عملی طور دین کی خدمت کے لیے وقف کرنے والے ہوں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ یہاں رہنے والا کوئی شخص دکان نہیں کر سکتا یا کوئی اور پیشہ نہیں کر سکتا۔وہ ایسا کر سکتا ہے مگر عملاً اُسے دین کی خدمت کے لیے وقف رہنا پڑے گا۔جب بھی سلسلہ کو ضرورت ہوگی وہ بلا چون و چرا اپنا کام بند کر کے سلسلہ کی خدمت کرنے کی کا پابند ہو گا۔مثلاً اگر تبلیغ کے لیے وفد جارہے ہوں یا علاقہ میں کسی اور کام کے لیے اُس کی خدمات کی ضرورت ہو تو اُس کا فرض ہو گا کہ وہ فوراً اپنا کام بند کر کے باہر چلا جائے۔انہی شرائط پر لوگوں کو زمین دی جائے گی اور جولوگ اس کے پابند نہیں ہوں گے انہیں یہاں زمین نہیں دی جائے گی۔ہم چاہتے ہے ہیں کہ یہ جگہ ایک مثالی جگہ ہو۔جس طرح ظاہر میں ہم اسے دین کا مرکز بنا رہے ہیں اس طرح حقیقی طور پر یہاں کے رہنے والے سب کے سب افراد دین کی خدمت کے لیے وقف ہوں۔وہ بقدرِ ضرورت دنیا کا کام بھی کرتے ہوں لیکن ان کا اصل مقصد دین کی خدمت اور اس کی اشاعت ہو۔یوں تو صحابہ بھی دنیا کے کام کرتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر میں کوئی ایک سپاہی بھی ایسا نہیں تھا جو نخواہ دار ہو۔کوئی دکاندار تھا، کوئی زمیندار تھا، کوئی مزدور تھا، کوئی لوہار تھا، کوئی ترکھان تھا۔غرض سارے کے سارے پیشہ ور تھے۔جس طرح آپ لوگوں کی دکانیں ہیں اسی طرح اُن کی بھی دکا نہیں تھیں۔جس طرح آپ لوگوں کی زمینداریاں ہیں اسی طرح اُن لوگوں کی بھی زمینداریاں تھیں۔اگر آپ لوگ مختلف پیشوں سے کام لیتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں یا بڑھئی اور لوہار کا کام کرتے ہیں تو وہ بھی یہ سب کام کرتے تھے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ کے لیے نکلتے تو وہ سب کے سب آپ کے ساتھ چل پڑتے تھے۔اُس زمانہ میں جنگ تھی اس زمانہ میں تبلیغ کا کام ہمارے سپرد ہے۔آپ صحابہ سے فرماتے چلو تو وہ سب چل پڑتے تھے۔وہ یہ نہیں کہتے تھے کہ ہماری دکانیں بند ہو