خطبات محمود (جلد 30) — Page 311
* 1949 311 خطبات محمود جماعت کی اکثریت اب بھی مخلصوں کی ہے اور جماعت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو چاہتے ہیں کہ وہ احمدیت پر زندہ رہیں اور احمدیت پر ہی مریں لیکن وہ اردگرد کے حالات کی وجہ سے ایسے مجبور ہیں کہ باوجود اس خواہش کے وہ اپنے ارادوں کو تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے لاکھوں لاکھ آدمی لاہور میں موجود ہیں جن میں ہماری جماعت کا چند ہزار آدمی پھنس کر رہ گیا ہے اور وہ ایک دوسرے تک پہنچ نہیں سکتا۔ان کے کے دلوں میں خواہش ہے کہ وہ اپنے دین میں ترقی کریں مگر مادی سامان وہ اپنے خلاف پاتے ہیں اور اس وجہ سے وہ اپنے ایمانوں سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔پس اب جبکہ میں لاہور سے جا رہا ہوں میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس سکیم کے ماتحت کام کرے جو میں نے اس کے سامنے رکھی ہے۔میرے نزدیک اگر توجہ کی جائے اور صحیح کوشش اور جد و جہد سے کام لیا جائے تو یہ چیز ناممکن نہیں۔پیغامی آپ سے کتنے تھوڑے ہیں۔شاید آپ کے پندرہ آدمیوں کے مقابلہ میں بھی اُن کا ایک آدمی نہیں بلکہ آپ کے ہیں آدمیوں کے مقابلہ میں بھی اُن کا ایک آدمی نہیں۔مگر اُن کا پہلے یہاں ایک اسکول تھا اب انہوں نے دوسرا اسکول جاری کر دیا ہے۔جب پیغامی دوسرا اسکول جاری کر سکتے ہیں حالانکہ وہ تعداد میں آپ لوگوں سے بہت تھوڑے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر ہمارے آدمی صحیح طور پر قربانی سے کام لیں تو اس مقصد میں کامیاب : ہوسکیں۔زیادہ سے زیادہ سوال جگہ کا ہے۔سو اس کے متعلق اگر بالا افسروں سے ملاقات کی جائے تو جگہ کا سوال آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ پیغامی افسروں سے مل لیتے ہیں اور ہمارے آدمی اُن سے ملنے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔وہ دو چار دفعہ جا کر سلام کرتے ہیں تو افسروں کو شرم آجاتی ہے اور وہ کہ دیتے ہیں کہ آپ فلاں عمارت لے لیں۔لیکن ہماری جماعت کے دوستوں میں یہ مرض ہے کہ یا تو وہ اپنے ٹائپ کے دوستوں سے ملیں گے یا خالص احمدی افراد سے تعلقات کی رکھیں گے غیروں سے مل کر ان کی ملاطفت حاصل کرنے کا مادہ ان میں نہیں رہا۔اور اگر اس عادت سے سلسلہ کو نقصان پہنچتا ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ اس میں تبدیلی نہ کی جائے۔میں نام نہیں لیتا مگر لاہور کی جماعت میں سات آٹھ آدمی ایسے ہیں جو اپنے پیشہ اور کام اور رسوخ کے لحاظ سے مختلف صیغوں کے ل افسروں سے یقیناً کام لے سکتے ہیں مگر انہوں نے کبھی تکلیف گوارا نہیں کی کہ سلسلہ کی خاطر اُن لوگوں سے ملیں اور جماعتی مفاد کے لیے کوئی ٹھوس کام کریں۔ہاں ! گتہیں ہانکنے والے دوست مل جائیں اور وہ