خطبات محمود (جلد 30) — Page 281
$ 1949 281 خطبات محمود جمعہ یا فرض نمازوں کا تو کیا کہنا ہے یہ تہجد کے لیے بھی باقاعدہ اُٹھتا ہوگا اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا تا اور دعائیں کرتا ہوگا۔اگر یہ چیز صحیح طور پر پیدا ہو جائے تو بددیانتی ، جھوٹ ظلم ، دھوکا، فریب اور ایذارسانی وغیرہ کئی قسم کے گناہوں پر انسان بڑی آسانی سے غالب آ سکتا ہے۔یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ مومن اپنے نشانات سے پہچانے جاتے ہیں یہ نشانات عبادت سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔4 دیانتداری سے انسانی جسم پر کوئی نشان نہیں پڑتا ، انصاف سے انسانی جسم پر کوئی نشان نہیں پڑتا لیکن نماز پڑھی جائے تو اس سے نشان پڑ جاتا ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ نماز کے اندر ساری نیکیاں آجاتی ہیں۔جو شخص نماز کا پابند ہوگا وہ آہستہ آہستہ ہرقسم کے گناہوں پر غالب آجائے گا اور اس کے اندر ایسا تقوی پیدا ہو جائے گا جو اسے نیکی کے راستہ پر چلاتا چلا جائے گا۔پس نمازوں کی پابندی اختیار کرو اور سمجھ لو کہ یہی ایک چیز ہے جو مومنوں کی امتیازی علامت ہے اور جس کے بعد ان پر ایسا نشان پڑ جاتا ہے جو ان کے ایمان کی ایک نمایاں علامت ہوتی ہے۔نماز پڑھی جائے تو اس کا انسانی جسم پر ایک تو ظاہری نشان پڑتا ہے اور ایک باطنی نشان پڑتا ہے۔ظاہری نشان یہ ہے کہ ماتھے اور ناک پر مٹی وغیرہ لگ جاتی ہے اور باطنی نشان یہ ہے کہ چہرہ سے اللہ تعالیٰ کے عشق اور اس کی محبت کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔پس دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کے دوستوں کو خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ نمازوں کی عادت ڈالو، ذکر الہی کی عادت ہے ڈالو، نوافل کی عادت ڈالو، تہجد پڑھنے کی عادت ڈالو اور پھر ان عادتوں کو اتنا راسخ کرو کہ ہر شخص کو یہ یقین حاصل ہو جائے کہ جو شخص احمدیت میں داخل ہو جائے وہ نمازوں اور نوافل اور ذکر الہی کا پابند ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔تیسری بات جس کی طرف میں یہاں کے دوستوں کو بھی مگر زیادہ تر باہر کی جماعتوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارا تعلیم الاسلام کالج لاہور میں دو سال سے قائم ہے اور ابھی ایک دو سال تک جب تک کہ ہم کالج کی عمارت تیار نہ کر لیں لاہور میں ہی رہے گا۔اس کالج کے قائم کرنے سے ہماری غرض یہ تھی کہ احمدی طلباء ایک جگہ اکٹھے رہیں اور احمدی اسا تذہ سے ہی کی تعلیم حاصل کریں تا کہ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے اندر دینی روح بھی ترقی کرتی چلی جائے اور وہ سلسلہ کے لیے مفید وجود ثابت ہوں۔مگر یہ فائدہ تبھی حاصل ہوسکتا ہے جب باہر سے