خطبات محمود (جلد 30) — Page 275
* 1949 275 29 خطبات محمود کوشش کرو کہ تم اس دنیا کی زندگی میں ہی خدا تعالی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لو (فرمودہ 9 ستمبر 1949ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پہلے تو میں دوستوں سے یہ معذرت کرنا چاہتا ہوں کہ آج یہاں آنے میں مجھے کچھ دیر ہو گئی ہے جس کی وجہ یہ ہوئی کہ جب میں نماز کے لیے آنے لگا تو یکدم میری انتڑیوں میں تکلیف شروع ہوگئی اور آہستہ آہستہ یہ تکلیف اتنی بڑھ گئی اور در داتنی شدت اختیار کر گیا کہ پہلے تو میں نے خیال کیا کہ کہلا بھیجوں کہ نماز پڑھا دی جائے لیکن پھر خیال آیا کہ ممکن ہے یہ درد پیچش کی شکایت کی وجہ سے ہو اور اگر ا جابت ہو جائے تو درد دور ہو جائے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد مجھے قضائے حاجت کا احساس ہوا اور گومروڑ کے ساتھ ہی اجابت ہوئی مگر بہر حال درد کی جو شدت تھی وہ اجابت کے بعد جاتی رہی اور میں اس قابل ہو گیا کہ جمعہ کے لیے آسکوں۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ احباب کو علم ہو چکا ہے اب ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم ربوہ چلے جائیں۔ہمارے بہت سے دفاتر تو پہلے ہی ربوہ جاچکے ہیں۔جو حصہ باقی رہ گیا تھا اس جی