خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 255

$ 1949 255 خطبات محمود حفاظت کرنے کے بدلہ میں اُن سے ٹیکس وصول کیا تھا لیکن جب دیکھا کہ اب انہیں حفاظت کرنے کا موقع نہیں ملے گا تو سب ٹیکس واپس کر دئیے۔اتنے ترین اور ورع 4 کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔وہ سمجھتے تھے کہ ہم ان لوگوں کی خدمت کے لیے آئے تھے اگر ہم ان سے کوئی ٹیکس لیتے ہیں تو اُس کی خدمت کے لیے لیتے ہیں اور اگر ہمیں ان کی خدمت کرنے کا موقع نہیں ملا تو ہمیں کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ ان کے ٹیکس اپنے پاس رکھیں۔یہ رب العلمین والی صفت تھی جو ان میں پائی جاتی تھی کہ وہ ہر نقطہ اور ہر لحاظ سے اپنے آپ کو بنی نوع انسان کا خادم سمجھتے تھے یہ مَحْيَايَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کی ایسی ملی مثال ہے جس کی نظیر ڈھونڈنے سے بھی کہیں اور نہیں مل سکتی۔باقی حکومتیں اور ادارے بھی دوسروں کے حقوق کی نگرانی کرتے ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہ ایسا کرتے ہیں لیکن یہ اُن کا ایسا کرنا خالص بنی نوع ا انسان کی ہمدردی کے لیے ہو اور رب العلمین خدا کے لیے ہو اس کی مثال نہیں مل سکتی۔یہ کتنا بڑا اتغیر ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن اتنا بڑا کام سوائے اسلامی تعلیم کا گہرا مطالعہ کرنے والے اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنے والے کے کوئی دوسرا شخص نہیں کر سکتا۔چھوٹے چھوٹے کاموں میں لچ آجاتی ہے۔معمولی معمولی باتوں میں انسان کوشش کرتا ہے کہ اس کے آرام کی کوئی صورت نکلی ئے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَحْيَايَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ نہ صرف میں بنی نور انسان کی ہمدردی کے لیے مقرر کیا گیا ہوں بلکہ دوسرے انبیاء پر مجھے یہ فوقیت حاصل ہے کہ میرے شہر اور علاقہ کے لوگ بھی بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لیے آمادہ ہیں اور وہ اپنے فوائد کو بھول کر دوسروں کی ہمدردی میں مشغول رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔(الفضل 6 جنوری 1960ء) 1 : الانعام: 163 2 : بخاری کتاب الرقاق باب التواضع : فتوح البلدان بلاذری صفحہ 144،143۔مطبوعہ قاہرہ 1319ھ 4 : ورع: پرہیز گاری (فیروز اللغات اردو)