خطبات محمود (جلد 30) — Page 17
* 1949 17 3 خطبات محمود خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں وہی لوگ داخل ہوتے ہیں جو اخلاقی لحاظ سے اپنے آپ کو سادہ بنا لیتے ہیں فرموده 4 فروری 1949ء بمقام سیالکوٹ شہر ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: بارش کی وجہ سے میں جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز پڑھا دوں گا۔میں خود تو مسافر ہوں اور مسافر کے لیے نمازیں جمع کرنا جائز ہوتا ہے لیکن سخت بارش کی وجہ سے چونکہ یہاں کے۔دوستوں کو بھی نماز میں آنا مشکل ہوگا اس لیے میں عصر کی نماز کو بھی جمعہ کی نماز کے ساتھ پڑھا دوں اس کے بعد میں دوستوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ نماز کے بعد مصافحہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔جن دوستوں نے بیعت کرنی ہے اُن کی بیعت ہو جائے گی لیکن چونکہ میں نے کی بعض دوستوں سے نماز جمعہ کے بعد ملاقات کا وقت مقرر کیا ہوا ہے اس لیے مجھے جلدی واپس جانا ہے ہے دوست مصافحہ نہ کریں کیونکہ دیر ہو جانے سے حرج ہو گا۔اس کے بعد میں دوستوں کو ایک اہم معاملہ کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جس کے متعلق