خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 231 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 231

$ 1949 231 خطبات محمود آیت قرآنیہ میں صلوۃ کو رب العلمین کے ساتھ متعلق کر دیا گیا ہے۔کیونکہ بعض عبارتیں ایسی ہوتی ہے ہیں جو ماسوی اللہ کے لیے ہوتی ہیں جیسے بعض لوگ سورج کی یا ستاروں کی یا پہاڑوں کی یا دریاؤں کی عبادت کرتے ہیں یا بعض دیوی دیوتاؤں کی عبادت کرتے ہیں۔قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِى وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کہ کر ان تمام عبادتوں کی نفی کر دی گئی ہے جو ماسوی اللہ کے لیے کی جاتی ہیں۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ میری عبادت معبودانِ باطلہ کے لیے نہیں۔میری عبادت صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور اُسی سے تعلق رکھتی ہے۔پھر بعض عبادتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں ظاہری طور پر عبادت کرنے والا خدا تعالیٰ کو ہی سجدہ کر رہا ہوتا ہے اور وہ کہتا بھی یہی ہے کہ میں اُس کو سجدہ کر رہا ہوں لیکن مقصد اُس کا یہ ہوتا ہے کہ میں بڑا سمجھا جاؤں۔اُس کی نماز صرف دکھاوے کے لیے ہوتی ہے۔قُلْ اِنَّ صَلَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کہہ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی بھی نفی کر دی اور فرمایا کہ میری عبادت اس لیے نہیں کہ میں بڑا سمجھا جاؤں یا قوم میں میرا رعب بیٹھ جائے یا میں بزرگ یا عالم کہلانے لگ جاؤں بلکہ جب میں نماز پڑھتا ہوں تو میں ماسوی اللہ کو بھول جاتا ہوں۔میری نماز صرف خدا تعالیٰ کے لیے ہوتی ہے ہے۔اور جو آدمی ماسوی اللہ یا دکھاوے کے لیے نماز نہیں پڑھتا لازمی بات ہے کہ اس کی نماز رسمی نہیں ہے ہوگی۔جو شخص روزانہ پانچ وقت نماز ادا کرنے میں غفلت سے کام لیتا ہے یا بالکل نہیں پڑھتا صرف عیدین کی نمازیں پڑھنے کے لیے یا جمعتہ الوداع کے لیے چلا جاتا ہے اُس کی نماز اللہ تعالیٰ کے لیے نہیں ہوتی۔اگر اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتی تو وہ فجر ، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں بھی روزانہ ادا کرتا ہے کیونکہ یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کی ہوئی ہیں۔پس جو شخص صرف عیدین میں یا جمعۃ الوداع میں چلا جاتا ہے اُس کا اس سے زیادہ اور کوئی مقصد نہیں ہوتا کہ عیدین یا جمعتہ الوداع میں لوگ کثرت سے آتے ہیں وہ دیکھ لیں کہ میں بھی نماز پڑھتا ہوں اور وہ اُس دن کی نماز پر یہ قیاس کر لیں کہ وہ اور دنوں میں بھی باقاعدہ نمازیں ادا کرتا ہے۔اگر وہ نماز اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتی تو جس طرح اللہ تعالیٰ کی نے عیدین یا جمعہ کی نمازیں مقرر کی ہیں اُسی طرح اُس نے روزانہ پانچ نمازیں بھی مقرر کی ہوئی ہیں وہ روزانہ یہ نمازیں بھی ادا کرتا۔وہ صرف اس لیے سال میں عیدین یا جمعہ کی نمازیں ادا کرتا ہے تاکہ قوم کو س کے نمازی ہونے کا پتا لگ جائے۔اس لیے اس کی نماز لوگوں کی خاطر ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کی خاطر