خطبات محمود (جلد 30) — Page 210
$ 1949 210 خطبات محمود انہوں نے کہا میں ریٹائر ہو چکا ہوں اور اب ملازمتیں ریاستوں میں ہی مل سکتی ہیں اس لیے اگر میری بیعت ظاہر نہ ہو تو ملازمت حاصل کرنے میں سہولت رہے گی۔جب وہ ہمارے سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں اُس وقت وہ ریاست مالیر کوٹلہ یا جے پور میں ملازم تھے۔بیعت کر کے وہاں کی جانے کی بجائے شملہ چلے گئے۔میں بھی چند دنوں کے لیے شملہ گیا اور انہوں نے مجھے دعوت پر بلایا ت اور کہا اور تو میں کوئی خدمت نہیں کر سکتا لیکن یہ تو کر سکتا ہوں کہ دعوت پر بڑے بڑے آدمیوں کو بلا لوں اور آپ کا واقف کرا دوں اور مجھے ثواب مل جائے گا۔میں دعوت پر چلا گیا انہوں نے بڑے بڑے آدمی بُلائے ہوئے تھے۔میں اس انتظار میں تھا کہ کوئی اعتراض کرے اور میں اس کا جواب دوں کہ وہ کھڑے ہو گئے اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریر میں انہوں نے کہا یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ امام جماعت احمد یہ یہاں تشریف لائے ہیں۔جو شخص کسی قوم کا لیڈر ہوتا ہے ہمیں اُس کا احترام کرنا چاہیے۔وہ ہمیں دین کی باتیں سنائیں گے خواہ ہم مانیں یا نہ مانیں ان سے ہمیں فائدہ پہنچے گا۔اس طرح تھوڑی دیر وہ تقریر کرتے رہے۔دو تین جملوں کے بعد وہ تقریر کرتے ہی ہوئے یکدم جوش میں آگئے اور کہنے لگے اس زمانہ میں ایک شخص آیا اور وہ کہتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ ہے کی طرف سے مامور ہوں۔اگر آپ لوگ اسے نہیں مانیں گے تو آپ پر خدا تعالیٰ کی طرف عذاب آ جائے گا۔جب وہ تقریر کر کے بیٹھ گئے تو میں نے کہا دیکھیے ! نواب صاحب! میں نے تو ظاہر نہیں کیا کہ آپ احمدی ہیں۔آپ نے تو خود ہی ظاہر کر دیا ہے۔وہ کہنے لگے مجھ سے رہا نہیں گیا۔میں نے کہا میں تو پہلے ہی سمجھتا تھا کہ کچی احمدیت چھپی نہیں رہتی۔آپ خواہ کتنا بھی چھپائیں یہ ظاہر ہو کر رہے گی۔اس میں کوئی حبہ نہیں کہ وہ چندے با قاعدگی کے ساتھ دیتے تھے مگر جماعتی کاموں میں انہوں نے چند سال پہلے تک کوئی نمایاں حصہ نہیں لیا تھا لیکن یہ موقع انہیں ایسا ملا کہ جب تک یہ مرکز قائم رہے گا ان کا نام بطور یادگار دنیا میں لیا جائے گا۔یہ ضروری نہیں کہ قادیان کے کے واپس مل جانے پر اس مرکز کی اہمیت کم ہو جائے۔اوّل تو ہمیں ایک ہی وقت میں کئی مرکزوں کے کی ضرورت ہے۔دوسرے یہ مرکز ایک پیشگوئی کے ماتحت قائم کیا جا رہا ہے اور جو مرکز پیشگوئی ہے کے ماتحت قائم کیا جائے اُس میں اور دوسرے مرکزوں میں بہر حال امتیاز ہوتا ہے۔یہ مقام چونکہ اللہ تعالیٰ کی پیشگوئی کے ماتحت قائم کیا جا رہا ہے۔اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے اس