خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 187

* 1949 187 (19 خطبات محمود روزے روحانی زہروں کو دور کرتے اور خدا تعالیٰ کو دیکھنے کی قابلیت پیدا کرتے ہیں (فرمودہ یکم جولائی 1949ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دوستوں کو معلوم ہے کہ یہ رمضان کا مہینہ ہے اور قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مہینہ اپنے ساتھ بہت سی برکتیں لے کر آتا ہے۔دنیا میں انسان مختلف دنیوی کاموں میں ملوث رہتا ت ہے اور یہ اشغال اسے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہٹا کر اپنی طرف مشغول رکھتے ہیں۔ان دن بھر کے کاموں کا ازالہ پانچ وقت کی نمازیں کرتی ہیں۔ایک انسان دو تین گھنٹہ تک مختلف دینی کاموں میں مشغول رہتا ہے۔پھر نماز کا وقت آجاتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کو یاد کر لیتا ہے اور اس سے پچھلا زنگ دُور ہو جاتا ہے۔پھر وہ دوبارہ اور کاموں میں مشغول ہو جاتا ہے اور پھر اس کے دل پر زنگ لگ جاتا ہے۔اس کے بعد اسے دوسری نماز کا موقع ملتا ہے اور اس سے اس کا وہ زنگ بھی دُور ہو جاتا ہے ہے۔غرض پانچوں نماز میں اُس کے دن بھر کے زنگ کو دُور کر دیتی ہیں۔اسی طرح سال بھر کے