خطبات محمود (جلد 30) — Page 91
* 1949 91 خطبات محمود عورت اور بچے سب ملا کر ایک سو ہوگی“۔اس موقع پر حضور نے فرمایا: " کھانے کی رپورٹ بھی آگئی ہے خوراک کی پرچی سے معلوم ہوتا ہے کہ جلسہ پر جو دوست آئے ہیں اُن کی تعداد چودہ ہزار کے قریب ہے اور یہی میرا اندازہ تھا۔میں نے دونوں جلسہ گاہوں کا اندازہ لگا کر یہ بتایا تھا۔بہر حال ان تکالیف کی وجہ سے اکثر احباب جلسہ پر نہیں آئے یعنی کچھ لوگ تو چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آئے چھٹیاں بہت کم تھیں اور کچھ موسم ہی ایسا تھا۔کچھ نئی جگہ تھی اور یہاں کوئی آرام ر نہیں تھا۔بیس ہزار کی تو قادیان کی آبادی چلی گئی باقی تمیں ہزار رہ گیا جن میں سے پندرہ ہزار سے کچھ اوپر یعنی نصف کے قریب آ گیا ہے۔پھر ابھی یہ پہلا دن ہے اور بالعموم ہمارے دوسرے دن کے جلسہ کے دوسرے حصہ میں ہی آدمی زیادہ ہوتے ہیں اور اس میں ابھی چوبیس گھنٹے باقی ہیں۔اگر دوسرے دن کے آنے والوں کی تعداد بھی اس رنگ میں ہوئی جس طرح قادیان میں ہوتی ہے تھی تو اس جلسہ پر آنے والوں کی تعداد میں ہزار تک پہنچ جائے گی پھر ہندوستان سے بھی پرمٹ کی نہیں مل سکے۔وہاں سے بھی سینکڑوں ہزاروں آدمی جلسہ پر آجاتے تھے لیکن اس دفعہ صرف ایک درجن کے قریب دوست آئے ہیں۔ہندوستان یونین کی حکومت بھی اس دفعہ پرمٹ نہیں د رہی۔دے غرض ان حالات میں اس دفعہ آدمی بہت کم آئے ہیں مگر بہر حال یہ تعداد لاہور کے جلسہ سے بہت زیادہ ہے جس میں مہمانوں کی تعداد کوئی بارہ تیرہ سو تھی۔اس لیے میں جماعت کے دوستوں کو پھر اُن باتوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔انہیں چاہیے کہ وہ واپس جا کر جماعت کے دوسرے دوستوں کو یہ باتیں بتا ئیں۔خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو انسان بنایا ہے اور انسان کے کام اس کے عزم اور ارادے جانوروں سے زیادہ ہوتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ایک جانور کا ذکر کیا ہے بلکہ ایک کیڑے کا ذکر کیا ہے۔گو کیڑا بھی جانوروں میں شامل ہے لیکن بالعموم جب جانور کا لفظ بولا جائے تو اس سے مراد قد آور چیز ہوتی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک پروانے کیڑے کا جس کو کبھی دوسرے تیسرے دن کوئی سترہ ہزار تک تعداد ہو گئی تھی۔