خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 11

ہی نہیں مانتا۔حالانکہ یہ آیت ایسی آیت ہے کہ میں نے کسی اور کتاب آسمانی میں اس مضمون کی آیت نہیں دیکھی۔جس زور کے ساتھ عورتوں کے حقوق اسلام نے قائم کئے ہیں اور ان کے اعمال کی قبولیت اور انعامات کا ذکر کیا ہے کسی مذہب کی کتاب میں ایسا ذکر نہیں۔پھر قرآن مجید تو جو کتنا ہے اس کی دلیل بھی دیتا ہے۔چنانچہ یہاں فرمایا۔مرد و عورت کو عمل کی جزا یکساں کیوں ملے گی۔بعضُكُم مِّن بَعْضٍ - تم ایک ہی ہو۔فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ فرمایا جنہوں نے چھوڑ دیا۔کیا چھوڑ دیا ؟ مال چھوڑ دیے۔مینمیات سے رک گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے۔طرح طرح کے دکھ دیئے گئے۔اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی۔ایسے لوگوں کی نسبت فرمایا لأحمرنَ عَنْهُمْ سَاتِهِمْ وَلَا دَخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْفُرُ ميران تمام بدیوں کو ڈھانک دُوں گا۔اور پھر وہ ایسی جگہوں میں پہنچائے جائیں گے جہاں دُکھ اور تکلیف نہ ہوگی اور جہاں انعام کا سلسلہ جاری رہے گا۔جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ میں ہی دونوں باتیں بتائیں۔جنت کہتے ہیں سایہ دار جگہوں کو جہان تکلیف اور دکھ نہیں ہوتا۔پھر ان کے نیچے نہروں کا سلسلہ بتا کر سمجھایا کہ وہ جنت سرسبز و شاداب رہیں گے۔پس اس دنیا میں بھی مومنوں کو جو انعامات ملیں گے وہ جاری رہیں گے۔سب سے کامل مومن تو نبی ہوتا ہے۔اور نبیوں کے سردار حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ہم دیکھتے ہیں اس کامل انسان سے زندہ کامل رنگ میں پورا ہوا۔آپ نے ایسی ہجرت کی کہ سی اور نے نہیں کی۔اپنی جان کو خدا کی راہ میں قربان کیا تو ایسا کیا کہ کوئی اور نہ کرے گا۔اس کا نتیجہ بھی آپ کو بے مثال ملا۔باقی نبیوں کے ادیان خاص وقت تک رہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ انعام ملا کہ آپ کا سلسلہ قیامت تک رہے گا اور فرما دیا کہ تمہارا باغ پر رکھینگا جب کوئی فتور آنے لگے گا تو ایک باغبان بھیجا جائے گا جو اس کو پھر سر سبز و شاداب بنا دے گانے اللہ تعالیٰ نے آپ کے باغ کے نیچے وہ نہر جاری کی کہ جس درخت کے نیچے چلتی ہے اس کو سرسبز و شاداب بنا دیتی ہے۔جو شخص اس تعلیم پر چلتا ہے، صالحین و شہداء وصدیقین سے ہو جاتا ہے اور روحانی و جسمانی انعامات اللبیہ سے بقدر اپنی قابلیت کے حصہ پاتا ہے۔اور اس کے مقابل اگر کوئی آتا ہے تو شکست کھاتا ہے۔دیکھو ایک ان پڑھ سے ان پڑھ احمدی سے بھی غیر احمدی ملاوں گھبراتا ہے۔پس بچی عید یہی ہے کہ اللہ کے مناد کی آواز کوئن کیا جائے۔اور اس کے رستے میں مال و جان قربان کر دیں۔یاد رکھو کہ جتناہم میں نقص ہوگا اتنی ہی خدا کے احکام میں کمی ہوگیا۔جو لوگ اسلام میں ہو کہ پھر تکلیف میں میں ضرور ان کی اطاعت میں کچھ نقص ہے کیونکہ اللہتعالیٰ کا وعدہ سچا ہے وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا له