خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 413 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 413

$1948 413 خطبات محمود ہے۔خود فاقے کرتا ہے اور خدمت دین کرتا ہے۔جس کے پاس مال ہوتا ہے اور عام حالات میں جانی قربانی کی توفیق نہیں پاتا وہ اپنا مال پیش کر دیتا ہے اور کہتا ہے لو یہ روپیہ لو اس سے لٹریچر شائع کرو۔ریلوں اور ہوائی جہازوں میں جاؤ اور با ہر تبلیغ کرو۔یہ دونوں مطالبے ہوتے ہیں جو تحریک میں شامل ہیں۔اس کے لیے انہیں اور بیس سال کی شرط نہیں ، انیس اور بیس سال کا سوال تو افراد کے لیے ہے جنہوں نے مر جانا ہے۔خدا تعالیٰ کے کام تو قیامت تک چلے جاتے ہیں۔میرے لیے انیس اور بہیں ہو سکتے ہیں ، تمہارے لیے انیس اور بہیں ہو سکتے ہیں تحریک جدید کے لیے نہیں۔تبلیغ کے لیے سال نہیں ہوتے۔اگر آخری انسان بھی زندہ ہے اور وہ خدا تعالیٰ اور اسلام سے محبت کرتا ہے تو وہ اسلام کے پھیلانے کی کوشش کرتا رہے گا اور کرتا (الفضل 5 دسمبر 1948 ء ) چلا جائے گا"۔1 : تذکرہ صفحہ 126 طبع چہارم 2 : إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمُ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: 111)