خطبات محمود (جلد 29) — Page 402
$1948 402 خطبات محمود سے احمدیت کی اچھی بنیاد قائم ہوگئی ہے۔پھر تحریک جدید کی کوشش سے مغربی افریقہ میں مشن بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔وہاں پہلے ہمارے دو ہی مبلغ ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں مرکز سے بھیجے ہوئے اور مقامی دو درجن کے قریب مبلغ ہیں اور جماعت کے بہت سے سکول چل رہے ہیں، تجارتی محکمہ بھی قائم کیا گیا ہے اگر چہ وہ ابتدائی حالت میں ہی ہے لیکن جور پورٹ وہاں سے آئی ہے اُس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کامیابی ہورہی ہے۔وہاں کے حالات کو دیکھ کر جو کمی تعلیم کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں تحریک جدید نے اپنا ایک آدمی کئی سالوں سے انگلستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا ہوا ہے تا وہ وہاں سے تعلیمی ڈگری بھی حاصل کر لے اور۔Ph۔D کی بھی۔پھر وہاں ایک کالج کھولا جائے گا۔دوگر بیجوایٹ یہاں سے بھیجے جار ہے ہیں اس طرح اس ملک میں اپنا احمد یہ کالج کھول کر تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے دین کا راستہ کھول دیا جائے گا۔اسی طرح وہاں زمیندارہ اسٹیٹس کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے اور رؤسا کے ذریعے جو احمدی ہو گئے ہیں ایگریکلچرل اسٹیٹس بنا کر ان کی آمدن سے کام چلایا جائے گا۔انگلستان میں دیر سے مشن قائم ہے لیکن تحریک جدید کے ماتحت اب وہاں بجائے ایک مبلغ کے ایک وقت میں پانچ چھ مبلغ رہتے ہیں۔اس وقت بھی وہاں چھ مبلغ ہیں جن میں سے ایک انگریز ہے جس نے دین کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے اور نہایت مخلص اور نیک ہے۔اسی طرح ہمارے مشن ہسپانیہ میں، فرانس میں سوئٹزر لینڈ میں ، ہالینڈ اور جرمنی میں قائم ہیں۔اٹلی میں ہمارا مشن تھا مگر فی الحال اسے وہاں سے ہٹالیا گیا ہے کیونکہ جس قابلیت کے آدمی وہاں چاہیں تھے ایسے آدمی وہاں نہیں بھیجے گئے لیکن آہستہ آہستہ جیسے جیسے اس قابلیت کے لوگ تیار ہوں گے وہاں بھجوائے جائیں گے۔ہسپانیہ نے اچھا نمونہ دکھایا ہے۔جب سلسلہ کی مشکلات بڑھیں اور ان نقصانات کے بعد جو مشرقی پنجاب میں ہوئے ہم مجبور ہو گئے کہ وہاں سے مشن ہٹالیں اور اُسے بتایا گیا تو اس نے لکھا کہ مجھے واپس نہ بلایا جائے بلکہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں اپنے گزارہ سے یہاں کام کروں۔چنانچہ اُس نے پھیری کا کام کر کے گزارہ کیا اور نہ صرف گزارہ کیا بلکہ اس نے ایک کافی رقم جمع کر کے میرے لیکچر " اسلام کا اقتصادی نظام " کا ترجمہ کر کے شائع کیا۔دواڑھائی ہزار روپیہ کے قریب اس پر خرچ آیا اور اب وہ اس فکر میں ہے کہ وہ اس کام کو وسیع کر۔