خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 385 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 385

$1948 385 36 خطبات محمود اگر ہم خدائی جماعت ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تباہ نہیں کر سکتی (فرموده 19 نومبر 1948ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " گزشتہ جمعہ میں میں نہیں آسکا کیونکہ اُس سے پہلے جمعہ کے بعد ہفتہ کے دن سے مجھے شدید کھانسی شروع ہوگئی۔ایسی شدید کہ میرے لیے چند الفاظ بھی بلند آواز سے بولنا مشکل ہو گیا۔اب بھی مجھے کھانسی کی تکلیف ہے۔صبح اور شام بہت زیادہ ہو جاتی ہے اور ظہر کے وقت سے مجھے حرارت شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے میں مغرب اور عشا کی نمازوں میں نہیں آسکتا۔ظہر اور عصر کی نمازوں میں میں آجاتا ہوں کیونکہ ان میں بالجبر قراءت نہیں ہوتی۔بہر حال چونکہ اب کچھ کمی کے آثار شروع ہیں اس لیے میں جمعہ پڑھانے کے لیے آ گیا ہوں۔میں نے گزشتہ جمعہ سے پہلے جمعہ میں ایک خط کا ذکر کیا تھا جو مجھے ایک شخص کی طرف سے ملا۔میری غرض اُس خط کا ذکر کرنے سے یہ تھی کہ میں اس شخص پر یہ ظاہر کروں کہ اگر وہ لاہور کا ہے گو مجھے شبہ ہے کہ وہ لاہور کا نہیں ) تو اُس کو بھی معلوم ہو جائے کہ میں نے اُس کے خط کو چھپایا نہیں