خطبات محمود (جلد 29) — Page 27
$1948 27 227 4 خطبات محمود انبیاء کی جماعتیں مادی ذرائع سے نہیں بلکہ تائید الہی اور تو گل باللہ سے کامیاب ہوا کرتی ہیں (فرمودہ 23 جنوری 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں نے پہلے بھی کئی بار جماعت کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ آسمانی جماعتوں اور زمینی جماعتوں میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔آسمانی جماعتوں کا طریق کار اور ہوتا ہے اور زمینی جماعتوں کا طریق کار اور ہوتا ہے۔زمینی اور دنیوی جماعتیں آسمانی جماعتوں کے طریق کار کو استعمال کر ہی نہیں سکتیں۔اس لیے آسمانی جماعتوں کا انحصار اللہ تعالیٰ کی تائید اور توکل پر ہوتا ہے۔اور دنیوی جماعتیں اگر تو کل پر انحصار رکھنے لگیں تو اُن کی تباہی اور بربادی میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔اسی طرح اگر آسانی جماعتیں اپنے مادی ذرائع پر انحصار رکھیں جنہیں زمینی جماعتیں اختیار کرتی ہیں تو ان کی تباہی اور بربادی میں بھی کوئی شبہ نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اُن کے ذمہ جو کام لگایا جاتا ہے وہ سوائے اللہ تعالیٰ کی مدداور تو کل کے ہو ہی نہیں سکتا۔یہی وجہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے نظریے بالکل جداگانہ نظر آتے ہیں۔جہاں آسمانی جماعتوں نے بعض بڑے بڑے کام کیسے ہیں وہاں مادی اور زمینی جماعتوں نے بھی بعض