خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 224 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 224

$1948 224 23 23 خطبات محمود رمضان کے بابرکت مہینہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ اور اپنے اوقات کو خدمت دین میں صرف کرو۔(فرموده 6 اگست 1948 ء پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "مسلمانوں کے عام رسم و رواج کے مطابق آج جمعۃ الوداع ہے جو لوگوں کی بدعملیوں اور گناہوں کے دھونے کے لیے آتا ہے۔انہوں نے اپنی کمزوری ایمان کی وجہ سے یہ عقیدہ بنالیا ہے کہ سارا سال کوئی نماز پڑھے یا نہ پڑھے یہ جمعہ پڑھ لے تو اس کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں مگر یہ درست نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر جمعہ ہی ہمارے لیے برکتیں لے کر آتا ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں ہر جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگا جائے وہ اُسے مل جاتا ہے 1 لیکن یہ ساعت بڑی لمبی ہوتی ہے۔جمعہ کا وقت اشراق سے شروع ہوتا ہے اور عصر تک چلا جاتا ہے اس لیے اس گھڑی کا پکڑنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔سوائے اس کے کہ کوئی ہر وقت دعا میں لگار ہے اور اس کی توجہ ادھر اُدھر نہ ہو اور اس کے خیالات بھی پراگندہ نہ ہوں۔لیکن اتنی محنت کون کرتا ہے اور کون اتنی دیر دعا میں مشغول رہ سکتا ہے۔سوائے اس کے جسے خدا تعالیٰ خاص طور پر