خطبات محمود (جلد 29) — Page 220
$1948 220 خطبات محمود جن میں میں نے اپنا سر دیا ہوا ہے۔اگر تم اسے ٹھیک کام سمجھتے ہو تو پیچھے کیوں ہٹتے ہو۔حق یہی ہے کہ کسی نہ کسی جگہ پر بات پہنچے۔یونہی غلط طور پر کسی کی نسبت خیال کر لینا کہ اب یہ احمدیت کے قریب ہے اور ضرور بیعت کرلے گا درست نہیں۔اس طرح بات تو لٹکتی جائے گی۔وہ پانچ سال بعد بھی وہی بات کہہ دے گا جو بات اس نے اب آپ کے سامنے کہی ہے یا پانچ سال قبل آپ کے سامنے کہی تھی۔دوست وہی ہے جو تمہارے ہر کام میں شریک ہو ورنہ دوستی کا فائدہ ہی کیا۔پس رسمی اور سرسری باتیں کرنا کافی نہیں۔تبلیغ کرو اور ایسی تبلیغ کرو جس کا کوئی نتیجہ بھی نکلے۔یا تو وہ بچے طور پر تمہاری باتوں پر غور کرے اور یادہ کہہ دے کہ وہ صرف ظاہر داروں کی باتیں کرتا تھا اور قطع تعلق کرلے۔اس طرح تمہیں جو اس پر اعتماد تھا اس کی حقیقت کھل جائے گی۔پس حقیقت یہی ہے کہ یہاں بچے طور پر تبلیغ نہیں کی گئی۔وہ تبلیغ جس سے کہ کسی پر حجت تمام ہو۔جب تک کسی سے کھول کر باتیں نہ کی جائیں تب تک کوئی تبدیلی مذہب پر تیار نہیں ہوتا۔اپنے مذہب اور عقیدے کو چھوڑنے پر کوئی اس وقت ہی تیار ہو سکتا ہے جب اس کے سامنے ایسی دلیلیں پیش کی جائیں جن سے اس پر حجت تمام ہو جائے اور وہ سمجھ لے کہ جس مذہب کی طرف تم اسے بلا رہے ہو وہی سچا ہے ورنہ سرسری باتوں سے یہ سمجھ لینا کہ وہ تمہارا ہم خیال ہو جائے غلط ہے۔پس اس طرح تبلیغ کرو کہ یا تو وہ سلسلے میں داخل ہو جائے اور یا وہ اپنا عندیہ کھول کر رکھ دے اور تمہارا یہ خیال باطل ہو جائے کہ وہ قریب زمانہ میں احمدیت میں شامل ہو جائے گا۔دوست وہی ہے جو اس جہان میں بھی ساتھ ہو اور اگلے جہان میں بھی ساتھ ہو۔اگر کوئی دوست دونوں جہان میں ساتھ نہیں تو وہ دوست کس کام کا۔اگر تمہارا دوست جہنم میں جاتا ہے اور تمہیں خدا تعالیٰ جنت میں بھیج دیتا ہے تو پھر وہ دوستی دوستی نہیں۔حقیقی دوستی تب ہی ہے جب تم اپنے دوست کو بھی جنت میں لے جاؤ۔جب تک تمہارا دوست بھی تمہارے ساتھ جنت میں نہ ہو تو تمہیں جنت میں رہ کر بھی حقیقی سکھ حاصل نہیں ہو سکتا۔تم دیکھ رہے ہو کہ تمہارا دوست جہنم میں ہے تو تمہیں جنت میں کیسے سکھ نصیب ہو سکتا ہے۔پس وہ دو باتیں جن کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں :۔اوّل اگر حفاظت قادیان کے وعدے کیے ہوئے ہیں اور ان کی ابھی تک ادا ئیگی نہیں ہوئی تو انہیں ادا کروا ئیں یا اگر غلط وعدے لکھوائے ہوئے ہیں تو انہیں صحیح کروائیں۔یہاں کی جماعت کا تو مجھے علم نہیں