خطبات محمود (جلد 29) — Page 178
$1948 178 خطبات محمود کی وفات کی وجہ سے جاتی رہی۔لڑکیاں بھی بے شادی کے ہیں۔بڑی لڑکی کی عمر سولہ سترہ سال کی ہی ہے۔وہ مجھ سے ملنے کے لیے آئی۔حافظ صاحب کی بہن بھی ساتھ تھیں۔اُس نظارے کا مجھ پر اب تک اثر ہے۔مجھے معلوم تھا کہ اُن کے حالات ایسے نہیں جو گزارہ کے لحاظ سے اچھے سمجھے جا سکتے ہوں۔اس کا میری طبیعت پر اثر ہوا اور دل میں کچھ سوز پیدا ہوا۔میں نے سمجھا کہ مجھے اُس لڑکی کو اور اُس کے دوسرے رشتہ داروں کو تسلی دینی چاہیے۔لیکن اُس لڑکی نے کمرہ میں داخل ہوتے ہی کہا۔دیکھیں جی! ہمارے ابا جی کا کیسا اچھا انجام ہوا کہ وہ خدا کی راہ میں فوت ہو گئے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہوتا ہے کہ جو انسان کو ایسی موت نصیب ہو۔یہ ہمارے لیے کتنی خوشی کی بات ہے کہ خدا نے اُن کا کیسا اچھا انجام کیا۔میری طبیعت پر اُس بچی کی بات کا بڑا ہی گہرا اثر پڑا۔میں نے دیکھا کہ اُس کی آواز میں کسی قسم کا ارتعاش نہیں تھا، کسی قسم کا اضطراب نہیں تھا۔جتنی دیر وہ میرے پاس رہی اطمینان سے بیٹھی رہی۔غم کا اُس پر کوئی اثر نہیں تھا۔اس کی پھوپھی بھی ساتھ تھی۔پھوپھی تو شاید غیر احمدی تھی۔اس پر اپنے بھائی کی وفات کی وجہ سے آثار غم تھے لیکن لڑکی برابر اسی رنگ میں گفتگو کرتی رہی اور گھر جا کر اُس نے جو بھی لکھی اُس میں بھی یہی لکھا کہ ہماری یہ کتنی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے باپ کو قادیان میں جان دینے کی توفیق دی ہے۔یہ نمونہ ہے اُن لوگوں کے لیے جو قادیان جانے سے گھبراتے ہیں۔دوست محمد صاحب علاقہ جاجی اطلاع دیتے ہیں کہ اسلام جان صاحب کی بیوی فوت ہوگئی ہے۔شیخ غلام حسین صاحب ریٹائر ڈ قانونگو اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کی دو بچیاں فوت ہوگئی ہیں۔قریشی عطاء اللہ صاحب کی بیوی فوت ہو گئی ہے۔مولوی سید اختر الدین صاحب سونگڑہ والے فوت ہو گئے ہیں۔آپ صحابی اور موصی تھے۔غلام محمد صاحب بھینی بانگر والے اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کی دو بچیاں فوت ہو گئی ہیں۔جنازہ پڑھانے والا کوئی نہ تھا۔ضیاء الحق صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کے والد حاجی نور محمد صاحب فیض اللہ چک کے رہنے والے تھے۔گزشتہ فسادات میں شہید ہو گئے۔آپ صحابی اور موصی تھے۔ماسٹر عبدالعزیز صاحب نوشہرہ والے کی بیوی فوت ہو گئی ہیں۔ماسٹر صاحب مخلص احمدی ہیں۔ڈاکٹر عبدالاحد صاحب فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ہمشیرہ زینب بیگم صاحبہ فوت ہو گئی ہیں۔فضل حسین صاحب کی بیوی فوت ہوگئی ہے۔جنازہ پڑھنے والا کوئی نہ تھا۔قاضی عبد الرحیم صاحب ولد قاضی فتح الدین صاحب نواں کوٹ لاہور میں فوت ہو گئے ہیں۔آپ مولوی عبد القادر صاحب مرحوم