خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 134 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 134

$1948 134 خطبات محمود خطرہ اُس سے بھی زیادہ شدید پیش آنے والا ہے جتنا کہ پیچھے آیا۔اگر اس کے آنے سے پہلے ہم لوگ تیاری کرلیں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ دو موتیں ہماری جماعت پر وارد نہیں کرے گا۔لیکن اگر ہم غفلت کریں گے تو اللہ تعالیٰ غنی ہے وہ اُن لوگوں سے جو اُس کے بنائے ہوئے قانونوں سے فائدہ نہیں اُٹھاتے بیزاری ظاہر کرتا ہے اور اُن کی مدد سے دستکش ہو جاتا ہے۔پس وقت کو سمجھو۔اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔نمازوں اور عبادتوں میں چست ہو جاؤ۔جہاں تک ہو سکے تہجد پڑھنے کی کوشش کرو۔اپنے بچوں اور بیویوں کو بھی تہجد کا پابند بناؤ۔ہر قسم کی مالی اور جسمانی قربانی کرنے اور وقت کو ضائع ہونے سے نے کے لیے پوری کوشش کرو۔عادتوں کا چھوڑنا آسان کام نہیں۔تمہیں سستی اور غفلت کی عادت پڑی ہوئی ہے۔عادتیں موت کے بعد چھوٹا کرتی ہیں۔جب تک انسان اپنے آپ پر موت وارد نہیں کرتا اور ایک نیا وجود نہیں بن جاتا اُس وقت تک اُس کی عادتیں دور نہیں ہوتیں۔پس اپنے پہلے وجود کو مارواور ایک نیا وجود پیدا کرو تا کہ تمہاری سستی اور غفلت کی عادتیں جاتی رہیں۔خطرہ کا دن آنے والا ہے۔اُس سے پہلے پہلے تیار ہو جاؤ تا تمہاری قربانی کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی غیرت بھی بھڑ کے اور وہ کہے کہ میرے بندوں سے جو کچھ ممکن تھا وہ اُنہوں نے کر لیا اب جو کسر باقی ہے وہ مجھے پوری کرنی خطبہ ثانیہ میں حضور نے فرمایا: " مجھے آج ہی ایک رقعہ ملا ہے جس میں پونچھ کے احمدی شہداء کے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔سفر پر جانے سے پہلے جموں سے ایک دوست آئے تھے۔اُنہوں نے بھی بتایا تھا کہ وہاں ہمارے کون کو نسے دوست شہید ہوئے ہیں اور آج اس علاقہ کے مبلغ کی طرف سے بھی تفصیلاً رپورٹ آگئی ہے۔بابوعبدالکریم صاحب جو پونچھ کے سیکرٹری جماعت تھے اور نہایت جوشیلے احمدی تھے شہید کر دیئے گئے ہیں۔یہ وہی ہیں جنہوں نے مصر کے جامعہ ازہر کے پروفیسر سے وفات مسیح کے متعلق فتوی لیا اور پھر اخبارات میں شائع کرایا۔اب اُن کے حالات کی تفصیل آئی ہے۔وہ وہاں اطمینان سے بیٹھے رہے اور اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم یہ جگہ نہیں چھوڑیں گے۔کچھ دن کسی محلہ میں رہنے کے بعد وہ مسجد احمد یہ میں آئے۔وہاں سکھ اور ہند و قابض ہو چکے تھے۔انہوں نے پہلے اُن کو باندھ دیا۔پھر اُن کی بڑی بیوی کو مارا، پھر اُن کی لڑکیوں کو مارا، پھر اُن کی جوان بیوی سے بدکاری کرنے کی کوشش کی۔اس پر