خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 75 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 75

خطبات محمود 8 175 سال 1947ء دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہندوستان کو لڑائی جھگڑے اور فساد سے بچالے (فرمودہ 28 فروری 1947 ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے پچھلے سے پچھلے جمعہ میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ جماعت میں تبلیغ کے متعلق بیداری پیدا ہو رہی ہے اور جماعت میں تبلیغ کرنے کا احساس پیدا ہورہا ہے۔اگر یہ احساس قائم رہا تو امید ہے کہ جماعت کی ترقی کی رفتار پہلے کی نسبت زیادہ ہو جائے گی۔میرا خوشی کا اظہار کرنا یہ معنی نہیں رکھتا کہ میں اس رفتار کو تسلی بخش سمجھتا ہوں بلکہ موجودہ رفتار ایسی نہیں کہ جسے جماعتی ترقی کا کوئی اہم دور ہم سمجھ سکیں اور اسے قابلِ وقعت سمجھیں۔بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس رفتار سے اگر ہزار یا پندرہ سو گئے رفتار تیز ہو جائے تو پھر کوئی معتد بہ نتیجہ پیدا ہوسکتا ہے۔لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کی قدر کرنے سے اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان بڑھتا ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ 1 کہ اگر تم ہمارا شکر ادا کرو گے تو ہم اور زیادہ دینگے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا جی ہوں کہ اُس نے جماعت میں اس بات کا احساس پیدا کر دیا ہے کہ جس طرح ہم چندوں میں دوسری جماعتوں سے افضلیت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح تبلیغ کے میدان میں بھی ہمارا قدم دوسری قوموں سے بہت آگے ہو۔