خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 436

خطبات محمود 436 سال 1947ء مجھے دے دیا تھا۔اُن کے علاوہ لاہور کی جماعت میں سے اور کسی نے اب تک وعدہ نہیں کیا۔میں لاہور کی جماعت کو بوجہ اس کے کہ مجھے بچپن سے اس جگہ رہنے کا بہت موقع ملا ہے بار بار ہوشیار کرنے پر مجبور ہوں۔میری پہلی شادی بھی لاہور میں ہی ہوئی تھی۔اور بیوی کا وطن مرد کا ہے اپنا وطن ہی ہوتا ہے۔اس لئے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سیالکوٹ کو لیے اپنا دوسرا وطن قرار دیا ہے میں بھی لاہور کو اپنا دوسرا وطن ہی سمجھتا ہوں۔مگر مجھے کچھ عرصہ سے نہایت ہی تلخ تجربہ ہوا ہے کہ یہاں کی جماعت نہ معلوم کس وجہ سے سُست ہوگئی ہے۔یہ جماعت کسی وقت نہایت ہی بیدار اور ہوشیار ہوا کرتی تھی۔مگر اب اس جماعت پر مُردنی چھائی ہوئی ہے۔اور اتنے بڑے ابتلاء اور مصائب کے بعد بھی اس جماعت میں بیداری پیدا نہیں ہوئی۔قادیان کی حفاظت کے معاملہ میں اس جماعت نے سو فیصدی بُزدلی دکھائی۔چھین آدمی جماعت نے پیش کئے۔مگر اُن چھپن میں سے ایک آدمی بھی قادیان جانے کے لئے تیار نہیں تھا۔پھر چندے کا سوال آیا تو چندہ کی فہرست بھی ابھی تک مجھے نہیں دی گئی۔ہر آٹھویں دسویں دن کہہ دیا جاتا ہے کہ ایک دو دن میں تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔ہیر تبلیغ کے متعلق جو تحریک تھی کہ ہر احمدی پندرہ پندرہ دن تبلیغ کے لئے وقف کرے۔اُس کے متعلق یہاں کے مبلغ کی رپورٹ ہے کہ ڈیڑھ مہینہ کی جدوجہد کے بعد صرف تین چار حلقوں کی طرف سے جواب آیا ہے۔مگر وہ جواب انہی الفاظ میں ہے کہ اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَّا فَعِدُونَ 1 جاؤ تم اور تمہارا خدا لڑتے پھر وہم میں تبلیغ کی توفیق نہیں۔ایک آدمی کا نام بھی اس تبلیغ کی تحریک میں پیش نہیں ہوا۔حالانکہ یہی جماعت کسی وقت بڑے اخلاص کا نمونہ رکھتی تھی۔میں سمجھتا ہوں اس کی ذمہ داری افسروں پر ہے۔خود افسروں کے اندر بزدلی پیدا ہو گئی ہے اور افسروں کی خرابی کی ذمہ داری جماعت پر ہے۔کسی اور پر نہیں۔اگر تم میں سچا ایمان ہے اور اخلاص ہے تو تم اُڑا کر پھینک دو اِن امیروں اور پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کو۔اور اُن کی بجائے ان کو منتخب کرو جو تم میں نیک تغیر اور اخلاص پیدا کر سکتے ہوں۔میرے نزدیک افسر ذمہ دار ہیں اس بات کے کہ جماعت مردہ ہو گئی اور جماعت ذمہ دار ہے اس امر کی کہ افسر مُردہ ہو گئے۔اس خطبہ کو تو نو دن ہو گئے ہیں مگر اب تک بھی وہ لسٹ پیش نہیں ہوئی۔