خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 404

خطبات محمود 404 سال 1947ء دعا قبول کرنے کا ہم نے وعدہ نہیں کیا تھا۔تو دیکھو ایک انسان خواہ کتنا بھی برگزیدہ ہو اگر اس کا انجام خراب ہو جائے تو اُس کی نقل کر کے ہم نے کیا کرنا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ - گو الہام میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ کے الفاظ نہیں مگر بہر حال یہ الفاظ پہلی آیت کے ساتھ ہی ہیں۔اور اس طرح ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ جو لوگ ایسی حالت میں مر گئے کہ وہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں شامل نہ تھے وہ بہر حال مغضوب تھے یا ضال۔اور ان کی اتباع انسان کو ذلیل کرنے والی ہے۔پس مومن کو ہمیشہ اپنے سے پہلے لوگوں کے طریق عمل کو دیکھنا چاہیئے اور غور کرنا چاہیئے کہ انہوں نے ہمارے لئے کیا نمونہ چھوڑا ہے۔ایک انسان پر مصیبت آتی ہے تو وہ ہر وقت روتا پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہائے ہائے میں تباہ ہو گیا، ہائے میں برباد ہو گیا۔اُسے سوچنا اور غور کرنا چاہیئے کہ کیا موسی" پر مصیبت نہیں آئی۔کیا عیسی پر مصیبت نہیں آئی ؟ کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مصیبت نہیں آئی؟ پھر وہ اُن کو کیوں نبی مانتا ہے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ایک ملک کا وعدہ دیا گیا مگر وہ اُس ملک سے باہر ہی وفات پاگئے۔کیا موسی نعوذ باللہ جھوٹے تھے کہ وہ بغیر اُس ملک میں داخل ہونے کے وفات پاگئے اور اُن کی قوم جنگلوں میں بھٹکتی پھری؟ کیا حضرت عیسی نعوذ باللہ جھوٹے تھے جن پر شدید مصائب آئے ؟ کیا رام چندر جھوٹے تھے جن کو بارہ برس کا بن باس ملا اور دشمن اُن کی بیوی تک چھین کر لے گیا ؟ کیا زرتشت جھوٹے تھے جنہیں ایک لمبی لڑائی لڑنی پڑی اور جس میں انہیں کئی بار شکستیں ہوئیں؟ کیا حضرت نوح جھوٹے تھے جن کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا وہ وطن جس میں اُن کے باپ دادا کی قبریں تھیں۔حضرت آدم کی قبر بھی وہیں تھی اور اُن کی نشانیاں ہانی بھی اسی جگہ تھیں۔مگر انہیں وطن چھوڑنا پڑا۔کیا اس مصیبت کی وجہ سے کوئی شخص انہیں جھوٹا کہنے کی جرات کر سکتا ہے؟ غرض أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے گروہ کی طرف جب انسان نظر ڈالے گا تو اُسے کئی چیزیں جو اُس کے لئے ٹھو کر کا موجب بن جاتی ہیں ایسی نظر آئیں گی جو اُن میں بھی پائی جائیں جی گی۔اور جب وہ دیکھے گا کہ باوجود ان مشکلات کے انبیاء اور اُن کی جماعتوں نے ایمان کا دامن نہ چھوڑا اور وہ کامیابی حاصل کر کے رہے تو اُس کی ہمت بھی بڑھے گی اور وہ مشکلات پر غالب آنے کی