خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 240

خطبات محمود 240 (25) سال 1947ء قربانیوں کا مطالبہ کر کے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اعلیٰ درجہ کی نعمتوں کی طرف بلایا ہے (فرمودہ 11 جولائی 1947 ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تین ماہ کے قریب ہوئے کہ میں نے حفاظت قادیان کے لئے چندہ کی تحریک کی تھی جس میں ہماری جماعت کے بہت سے دوست حصہ لے چکے ہیں۔لیکن باوجود اس کے کہ اس تحریک کی میعاد ختم ہو چکی ہے میں نے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تحریک کو اُس وقت تک جاری رکھے جب تک جماعت کے تمام افراد اس میں شامل نہ ہو جائیں۔جن لوگوں نے باوجود علم کے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا اگر وہ بعد میں حصہ لیں گے تو وہ نادہندگی کے الزام سے تو بچ جائیں گے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کا ثواب اُن لوگوں کے برابر نہیں ہوگا جنہوں نے وقت پر اس تحریک میں حصہ لیا ہے اور عین ضرورت کے وقت اپنی قربانی پیش کر دی ہے۔لیکن جن لوگوں لینی تک ابھی یہ آواز نہیں پہنچی یا ملک کے فسادات کی وجہ سے اُن کو اطلاع نہیں ہو سکی یا وہ دُور کے ممالک یا دُور کے علاقوں کے رہنے والے ہیں وہ باوجود دیر ہو جانے کے ثواب میں ان لوگوں کے برابر ہی ہونگے جنہوں نے وقت پر اطلاع مل جانے کی وجہ سے سہولت اور آسانی کے ساتھ اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔میں سمجھتا ہوں ابھی تک جماعت کے قریباً چوبیس فیصدی لوگ ایسے ہیں جو اس تحریک میں شامل ہونے سے محروم ہیں۔اگر ان میں سے آٹھ یا دس فیصدی بیر ونجات