خطبات محمود (جلد 28) — Page 98
خطبات محمود 98 98 10 سال 1947ء قومی ترقی کے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ اپنے اندر طاقت پیدا کی جائے اور اپنے جسموں کو مضبوط بنایا جائے (فرموده 14 مارچ 1947 ء ناصر آبادسندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ قومی ترقی کے لئے جہاں اور بہت سے امور ضروری ہیں۔وہاں اُس کی تجارت کا مضبوط ہونا بھی ایک اہم اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ ہند و تو جب بھی کوئی چیز خریدتا ہے تو وہ ہندو سے خریدتا ہے لیکن ایک مسلمان کو اگر ایک آنے کی چیز کسی ہندو سے تین پیسے میں بھی مل جائے تو وہ فور خریدنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ایک مسلمان کے دل میں قومی ترقی کا وہ احساس نہیں جو ایک ہندو کے کے دل میں پایا جاتا ہے۔ہندو اس بات کو اچھی طرح سمجھتا ہے کہ میرا روپیہ ہندو کے پاس جانا چاہیئے لیکن مسلمان کو اس بات کا خیال تک نہیں آتا کہ میرا پیسہ بھی میری قوم کے آدمیوں کے پاس جانا چاہیئے۔اور تو اور میں نے قادیان کے لوگوں کو بھی دیکھا ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں حتی کہ سبزی تک بٹالہ سے خریدنے کے لئے چلے جاتے ہیں۔لیکن اپنے احمدی دکانداروں سے نہیں خریدتے۔یہی حال میں ناصر آباد میں دیکھ رہا ہوں کہ احمدی دکانداری کو چھوڑ کر گزری سے لوگ چھوٹی چھوٹی چیزیں خرید لاتے ہیں۔ایسے لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ وہ اپنا روپیہ بچانہیں رہے بلکہ دوسروں کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ باقی روپیہ بھی۔