خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 69

*1946 69 خطبات محمود اس پر میں بٹالہ سے قادیان پیدل روانہ ہوا اور دوڑتے ہوئے قادیان پہنچ کر اپنا ووٹ دیا۔انہوں نے جگہ کا نام تو نہیں بتایا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ وہ قادیان میں ہی آئے تھے کیونکہ وہ لکھتے ہیں کہ میں ووٹ دے کر خلیل احمد صاحب ناصر کے پاس جو انچارج تھے آیا اور کہا کہ ایسا واقعہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کوئی بات نہیں۔تم چلے جاؤ۔میں واپس آیا تو پہلے مجھے قید کر دیا گیا کہ تم بغیر چھٹی کیوں گئے تھے پھر میرا رینک توڑ کر مجھے سپاہی بنادیا گیا۔اب دیکھو یہ دوست فوجی تھے اور جانتے تھے کہ اگر میں بلا اجازت چلا گیا تو مجھے قید کی سزاملے گی مگر باوجود اس کے وہ بھاگ کر یہاں آپہنچے اور ووٹ دیا۔یہی اخلاص ہے جو قوموں کو کامیاب کیا کرتا ہے۔لوگ تو مسلمانوں پر اعتراض کرتے ہیں کہ تم جنت کا لالچ دے کر یا دوزخ سے ڈرا کر کام لیتے ہو حالانکہ ہم کسی کو دوزخ سے ڈرانے کے قائل ہی نہیں۔نہ مذہبی طور پر اور نہ سیاسی طور پر۔اگر ہم دشمن کو دوزخ سے ڈرائیں تو احمدیوں کو تو ووٹ ملنا بالکل ہی ناممکن ہو جائے کیونکہ احمدیوں کی تعداد دوسرے مسلمانوں کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمیں یہ ضرورت ہی نہیں کہ ہم کسی کو دوزخ سے ڈرائیں یا جنت کا لالچ دلا کر کام کرائیں کیونکہ ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے قومی بیداری اس قسم کی پیدا ہو چکی ہے کہ یہ بات جانتے ہوئے بھی کہ فلاں کام دنیوی ہے اکثر لوگ اس کی طرف ہمہ تن متوجہ ہو جاتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ دنیوی حقوق کو محفوظ کرنا بھی ثواب کا کام ہوتا ہے۔اسی طرح میرے خطبہ کے بعد قادیان والوں نے بھی فرض شناسی سے کام لیا اور انہوں نے چالیس کے قریب سائیکل چند گھنٹوں کے اندر اندر میاں بشیر احمد صاحب کے پاس پہنچا دیئے۔اسی طرح بہت سے آدمیوں نے اپنی خدمات پیش کیں اور فوراً بیر و نجات میں چلے گئے۔آج الیکشن کے سلسلہ میں ہمارے کارکن مجھے ملنے آئے تو انہوں نے کہا کہ گاؤں کے احمدیوں نے تو کمال کر دیا۔وہ سارے علاقہ میں ٹڈی دل کی طرح پھیل گئے تھے۔بالخصوص گاؤں کے لوگوں نے۔اور ان میں سے بھی خصوصیت کے ساتھ ونجواں کھوکھر اور لودھی ننگل ، خان فتح، ننگل، اٹھوال، گلانوالی، دھرم کوٹ، قلعہ ٹیک سنگھ وغیرہ وغیرہ۔تلونڈی والوں نے بھی اچھا کام کیا ہے لیکن اتنا نہیں جتنی ان سے امید کی جاتی تھی۔مگر بہر حال انہوں نے بھی اچھا کام کیا ہے۔نکموں