خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 644 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 644

$1946 644 خطبات محمود اپنی مرضی سے ایسا کریں گے آپ کو بہت زیادہ ثواب حاصل ہو گا اور اتنی تکلیف بھی نہیں پہنچ سکتی جتنی ان لوگوں کو پہنچی ہے اور پہنچ رہی ہے۔پس تمام دوستوں کو چاہئے کہ جتنا زیادہ وہ سمٹ سکتے ہوں اتنا سمٹیں اور زیادہ سے زیادہ جگہ مہمانوں کے لئے خالی کر دیں۔مگر اس کے باوجود بھی سمجھا جاتا ہے کہ مکان پورے نہیں ہو سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی تکلیف ہے کہ کچھ لوگ بہار کے علاقے سے آنے شروع ہو گئے ہیں۔حالانکہ یہ ان کی سخت غلطی ہے۔ان کو چاہئے تھا کہ جب تک کوئی فیصلہ نہ ہو جاتا وہ اپنے مرکز کو نہ چھوڑتے۔اس طرح اپنے مرکز کو چھوڑ دینا سخت غلطی ہوتی ہے۔چنانچہ کل اور آج کوئی تھیں اور چالیس کے قریب آدمی آچکے ہیں یا آرہے ہیں۔ان کے لئے بھی جگہ نکالنی پڑے گی۔اس کے علاوہ خدا کے فضل سے مہمانوں میں ہر سال زیادتی ہوتی جارہی ہے۔اس لئے سب دوستوں کا فرض ہے کہ مہمانوں کی زیادتی کے ساتھ ساتھ وہ اپنے مکانوں کی قربانی پیش کریں۔جو مخلص ہیں وہ تو کریں گے اور جو غیر مخلص ہیں ان پر میرا اختیار نہیں۔اس کے علاوہ منتظمین کو چاہئے کہ وہ سو ڈیڑھ سو کے قریب خیموں کا بھی انتظام کریں اور کوئی مناسب جگہ منتخب کر کے خیمے لگا دیئے جائیں۔مگر چونکہ خیمے لگانے کے باوجود بھی مشکل پیش آئے گی اور ممکن ہے اتنے خیمے مل بھی نہ سکیں اس لئے دوسری صورت یہ ہے کہ قادیان کے محلوں میں جو خالی جگہیں پڑی ہوئی ہیں اور جو ایسی ہیں کہ اگر چور وغیرہ آجائیں تو وہ آسانی سے بھاگ سکتے ہیں وہاں اس قسم کے کچے مکانات تیار کرادیئے جائیں جس قسم کے عام طور پر دیہات میں ہوتے ہیں اور ایسی تمام زمینوں میں جن سے اُن کے مالک فائدہ نہ اٹھارہے ہوں کچی دیواریں بنا کر اور اوپر ٹھوس 2 ڈال کر مکانات تیار کر لئے جائیں۔یہ بھی ضروری نہیں کہ دیواریں بہت اونچی ہوں چھوٹی دیواریں بھی کام دے سکتی ہیں۔مگر یہ کام جس قدر جلد ہو سکے سر انجام دیا جائے تا کہ ایسے لوگ جو مہمان آرہے ہیں یا مصیبت زدہ ہیں اور اس کے علاوہ جلسہ سالانہ پر آنے والے ہیں ان مکانات سے فائدہ اٹھا سکیں مگر یہ کام ہمت اور محنت چاہتا ہے۔اگر قادیان والے وقت کی قربانی کر کے ہمت اور محنت سے کام کریں تو بہت جلد مکانات تیار کئے جاسکتے ہیں۔اس خطبہ سے دو دن پہلے ہی صدر انجمن کے ناظروں کو بلا کر ہدایت کر دی تھی مگر ہنوز روز اول کا معاملہ ہے انجمن اب تک سو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہی ہم لوگوں پر رحم فرمائے۔