خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 559

*1946 559 خطبات محمود کہ دلوں کو بدل دیا جائے اور ان کو راستی اور ہدایت کی طرف پھیرا جائے اِس لئے اُس وقت ذرا سی کوشش بھی بہت بڑے نتائج پیدا کرنے کا موجب بن جاتی ہے۔اس کے بعد مختلف دور آتے ہیں۔کبھی ترقی کا دور آتا ہے اور کبھی اس میں روک واقع ہو جاتی ہے۔پھر ایک ترقی کا دور آتا ہے اور پھر اس میں روک پیدا ہو جاتی ہے۔یہ ترقی کے دور جو مختلف زمانوں میں آتے ہیں ان میں بھی نسبتی طور پر خدا تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں اور لوگوں کی کوششیں مفید نتائج پیدا کرنے والی ثابت ہوتی ہیں۔اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے تبلیغ کے متعلق بار بار اشارات ہو رہے ہیں۔جن کا مطلب یہ ہے کہ اب تبلیغ کا وقت ہے۔اگر جماعت توجہ کرے تو وہ پہلے سے بہت زیادہ کامیابی اور ترقی حاصل کر سکتی ہے۔چنانچہ جہاں بھی جماعتوں نے اس طرف توجہ کی ہے انہوں نے اپنی تبلیغ کے نہایت اعلیٰ درجہ کے نتائج دیکھے ہیں۔اس سفر میں کئی دوستوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ لوگوں کے اندر خود بخود کیسا انقلاب پیدا ہو رہا ہے۔پہلے لوگ ہمارے سلسلہ کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے تھے مگر اب ان میں بیداری کے آثار نظر آتے ہیں اور وہ خود ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے سلسلہ کی کیا حقیقت ہے؟ گویا وہ ہمارے حالات معلوم کرنے کے لئے بیتاب ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں اس بارہ میں معلومات بہم پہنچائی جائیں۔غرض جن جن جماعتوں نے اپنی ذمہ داری سمجھی ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ ان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہت زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔ایک علاقہ کے لوگ مجھ سے دلی میں ملنے آئے اور انہوں نے شکایت کی کہ ہمارے علاقہ میں بہت کم احمدی ہیں۔سارے ضلع میں صرف چھپیں چھپیں احمدی ہیں۔انہوں نے مجھے دعا کی تحریک کی اور یہ بھی کہا کہ ہمیں مبلغ بھجوائے جائیں۔جب وہ جانے لگے تو میں نے کہا آپ لوگ خود بھی تبلیغ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی ترقی کے سامان پیدا فرمادے گا۔چنانچہ ابھی ان کی طرف سے چٹھی ملی ہے کہ انہیں تبلیغ شروع کئے صرف پندرہ بیس دن ہی ہوئے ہیں۔مگر پندرہ بیس دنوں میں ہی یہ نتیجہ نکلا ہے کہ وہ ایک جگہ تبلیغ کے لئے گئے۔تو ایک وقت میں ستائیس آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت میں داخل ہو گئے حالانکہ پہلے سارے ضلع میں صرف پچپیں چھیں احمدی تھے۔گویا ذراسی توجہ سے وہ جماعت دُگنی ہو گئی۔