خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 364

*1946 364 (27) خطبات محمود ------_--_--_--_--_--_--_--_--_--_____________ کامیابی کی جڑ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی عزت دنیا میں قائم کی جائے ) فرمودہ 2/ اگست 1946ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”ہر ایک چیز میں انسان کے لئے سبق ہوتا ہے بشر طیکہ وہ اُس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ورنہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو باوجود سمجھانے کے نہیں سمجھتے اور باوجود اس کے کہ ان کے لئے سبق حاصل کرنے کے تمام اسباب جمع ہوتے ہیں وہ سبق حاصل نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کی مثال لکڑی کے کھمبوں کی طرح ہے جن پر سخت ہوائیں چلتی ہیں، سردیاں آتی ہیں۔انسان سردی سے کانپتے ہیں، آگیں تاپتے ہیں، گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں لیکن وہ کھمبا برف میں ، گرمی میں، سردی میں، بارش میں، اپنی جگہ سے نہیں ہلتا اور ان چیزوں کو محسوس نہیں کرتا۔ابھی پچھلے دنوں سٹرانگیں ہوئی ہیں۔ریل والوں کی سٹرائک ہوئی اور ڈاک خانے والوں کی سٹر اٹک ہوئی۔یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جو پہلے زمانہ میں موجود نہیں تھیں۔آج سے تین سو سال قبل ریل اور ڈاک کا انتظام موجود نہ تھا اور ہمارے آباؤ اجداد ان کے بغیر گزارہ کرتے تھے اور ہمارے آباؤ اجداد سے پہلے لوگوں کو بھی یہ چیزیں حاصل نہ تھیں۔لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ، تورات اور انجیل میں بعض قوموں کو عیاش اور آرام طلب کہا ہے اور ان کے حالات پر ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا ہے لیکن یہ چیزیں جو آج