خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 356 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 356

*1946 356 خطبات محمود ایک ٹیکا نکالا ہے جس کے متعلق اس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی شخص کو اچھے حالات میں وہ ٹیکا کیا جائے تو وہ ڈیڑھ سو سے تین سو سال تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن ڈلہوزی میں ہی میں نے اس کے متعلق یہ خبر بھی پڑھی ہے کہ جس روسی ڈاکٹر نے وہ ٹیکا نکالا تھا وہ اس ٹیکا کے متعلق اعلان کے بعد دو تین ہفتے کے بعد ہی خود چونسٹھ سال کی عمر میں مر گیا۔بہر حال عام انسانی عمر کی اوسط ساٹھ ستر سال ہے۔کوئی چالیس سال کی عمر میں فوت ہو جاتا ہے، کوئی پچاس سال کی عمر میں فوت ہو جاتا ہے اور کوئی نوے سال کی عمر میں فوت ہو جاتا ہے، کوئی سو سال کی عمر میں فوت ہو جاتا ہے۔اوسط عمر ساٹھ ستر سال ہو جاتی ہے لیکن کام کرنے والی جماعتوں کی عمریں افراد کی نسبت بہت لمبی ہوتی ہیں۔عیسائیت کو پیدا ہوئے انیس سو سال ہو گئے ہیں اور یہودیت کو پیدا ہوئے بیالیس سو سال ہو گئے ہیں۔پس وہ قومیں جنہوں نے دنیا میں بڑے بڑے تغیرات پیدا کرنے ہوتے ہیں اُن کی پیدائش کا عرصہ بھی لمبا ہوتا ہے اور ان کی جوانی کا عرصہ بھی لمبا ہوتا ہے۔اسلام کا پہلا دور ہی تیرہ سو سال کا تھا اور خدا جانے قیامت تک اس کی ترقی کے کتنے دور آئیں گے۔اگر قیامت تک تین ہزار سال کا عرصہ سمجھا جائے تو اس کی عمر تینتالیس سوسال کی ہو جائے گی اور اگر چار ہزار سال کا عرصہ سمجھا جائے تو اسلام کی عمر ترین سو سال ہو جائے گی۔اور اگر پانچ ہزار سال کا عرصہ سمجھا جائے تو تریسٹھ سو سال کی ہو جائے گی۔پس قوموں کی پیدائش کوئی معمولی بات نہیں۔قومی پیدائش کے لحاظ سے ہیں پچیس سال کا عرصہ بہت معمولی عرصہ ہے۔میں تیس یا چالیس سال کے عرصہ میں کئی قومیں پید اہوتی ہیں اور اسی عرصہ میں مر جاتی ہیں اور ان میں اتنی طاقت پیدا نہیں ہوتی کہ وہ اپنے وجود کو دیر پابن سکیں اور دنیا اُن کا قانونی وجود تسلیم کرلے۔پس ہماری جماعت پر قریب کے زمانہ میں ایک نیا دور آنے والا ہے۔قریب کا لفظ میں نے جان بوجھ کر بولا ہے کیونکہ قومی پیدائش کے لحاظ سے بیس پچیس سال کا عرصہ بہت ہی معمولی عرصہ ہے۔اس عرصہ کے بعد ساری دنیا یا دنیا کا ایک حصہ اس بات پر مجبور ہو گا کہ وہ ہماری جماعت کا قانونی وجود تسلیم کرے۔اُس وقت کے آنے تک بعض چھوٹے چھوٹے دور جماعت پر آئیں گے۔بچے کی پیدائش نوماہ کے بعد ہوتی ہے لیکن اس نو ماہ کے عرصہ میں اس پر