خطبات محمود (جلد 27) — Page 338
*1946 338 (25) خطبات محمود پنشن یافتہ احباب اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے پیش کریں۔تبلیغ کے کام کو جاری رکھنے کے لئے تحریک جدید کے دفتر دوم کو پوری طرح مضبوط کرنا لازمی ہے دو ( فرمودہ 19 جولائی 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ چند دنوں کے بعد رمضان آنے والا ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ میں یہ جمعہ قادیان پڑھاؤں کیونکہ رمضان کے ایام میں بلا کسی اہم سبب کے سفر پسندیدہ نہیں۔میں نے بار بار جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ جماعت کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے لحاظ قسم قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے، آدمیوں کی بھی ضرورت ہے، روپے کی بھی ضرورت ہے ، عقل و خرد اور تعاون کی بھی ضرورت ہے۔جب تک نئے نئے کام کرنے والے نہ ملیں ہم کچھ نہیں کر سکتے ، جب تک روپیہ نہ ملے ہم کچھ نہیں کر سکتے، جب تک لوگ زندگیاں وقف نہ کریں اور کام کرنے والے ہمارے ساتھ کاموں میں پورا پورا تعاون نہ کریں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک ساری جماعت ہماری پوری پوری مدد کو تیار نہیں ہوتی ہم کچھ نہیں کر سکتے۔جہاں تک آدمیوں کا سوال ہے ہمیں خدا کے فضل سے بہت سے آدمی ملے ہیں اور ملتے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہماری ضرورتیں پوری نہیں ہو رہیں۔