خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 284

*1946 284 خطبات محمود یہ احساس نہیں ہو تا تھا کہ ہمارا نتیجہ اچھا ہو ، یا کیا اس زمانہ کے ہیڈ ماسٹر وں اور افسروں کے دل پتھر کے تھے؟۔اور آجکل کے ناظر اور ہیڈ ماسٹر اور مدرس بڑے نرم دل ہیں جن کو کوئی ٹھیس نہیں لگنی چاہیئے ؟ ان کا نتیجہ اگر خراب نکلتا تھا تو بے شک نکلتا لیکن آجکل کے ہیڈ ماسٹر وں اور مدرسوں کا نتیجہ خراب نہیں نکلنا چاہئے۔یقیناً جو کچھ پہلوں نے کیا وہ بُرا نہیں تھا بلکہ اچھا تھا اور جو شخص اس طریق سے ہلتا ہے وہ اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت مہیا کرتا ہے کہ پہلوں کے دلوں میں فرشتہ بیٹھا تھا لیکن اس کے دل میں شیطان آ گھسا ہے۔اور ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم دیکھیں کہ کسی شخص کے دل میں شیطان گھس گیا ہے، اس کی ملتی اور مذہبی روح کمزور ہو گئی ہے اور انفرادیت کی روح اس میں ترقی کر رہی ہے تو اس خرابی کا سر کچلنے کی کوشش کریں۔کیونکہ جب کسی قوم کے افراد میں انفرادیت کی روح ترقی کر جاتی ہے اور انتظامی روح کمزور ہو جاتی ہے تو وہ پراگندہ ہو جاتے ہیں اور ان کی کچھ بھی وقعت باقی نہیں رہتی۔پس میں ناظر اعلیٰ اور صدر انجمن احمدیہ کو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس قسم کی روح کی اصلاح کریں۔اب صرف آٹھ دس دن باقی ہیں۔اگر ہر محکمہ اسی قسم کا رویہ دکھائے تو کام کس طرح چلے۔تب تو چاہئے کہ سو ڈیڑھ سو کار کن صرف ہنگامی کاموں کے لئے رکھے جائیں جن سے یہ کام لیا جائے۔پس یا تو صدر انجمن احمد یہ ایسا ریزولیوشن پاس کرے کہ سوڈیڑھ سو کارکنوں کو ہنگامی کاموں کے لئے رکھا جاتا ہے۔وہ اور دنوں میں فارغ رہیں گے لیکن جب ہنگامی طور پر کوئی ضرورت پیش آجائے گی تو ان سے کام لیا جائے گا۔ورنہ انجمن اپنے افسروں کی ذہنیت کو بدلے جو سلسلہ کا کام پیش آنے پر یہ جواب دے دیتے ہیں کہ ہم اس کام کے لئے کسی کو فارغ نہیں کر سکتے۔سلسلہ کے کام کا تو ہر شخص ذمہ دار ہے کجا یہ کہ وہ شخص جو سلسلہ سے روٹی لے کر کھاتا ہو وہ اپنے آپ کو سلسلہ کے کاموں کا ذمہ دار نہ سمجھے۔اگر دوسرے لوگ سلسلہ کے کاموں کے ذمہ دار ہیں تو وہ لوگ جو سلسلہ سے تنخواہ لے کر روٹیاں کھاتے ہیں وہ کیوں ذمہ دار نہیں۔کیا یہ بات کسی معقول انسان کے ذہن میں آسکتی ہے کہ ایک تاجر تو سلسلہ کے کاموں کا ذمہ دار ہے، ایک مزدور تو سلسلہ کے کاموں کا ذمہ دار ہے، ایک لوہار تو سلسلہ کے کاموں کا ذمہ دار ہے، ایک ترکھان تو سلسلہ کے کاموں کا ذمہ دار ہے مگر وہ لوگ جن کی روٹی انجمن کے خرچ پر