خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 244 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 244

*1946 244 18 خطبات محمود مسلمانوں کی چار نہایت اہم غلطیاں جو اُن کے سیاسی حقوق و مفادات کے لئے مہلک ثابت ہو رہی ہیں تشهد ) فرموده 24مئی 1946ء) تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” مجھے پر سوں سے پھر نقرس کا دورہ ہے اور پاؤں کے علاوہ گھٹنے میں بھی درد شروع ہو گیا ہے۔اس درد کے ازالہ کی تدبیر تو کی جارہی ہے اور میں دوائی استعمال کر رہا ہوں لیکن اس دوا کے استعمال کے ساتھ ڈاکٹروں نے پچھلے دورہ کے وقت سے یہ ہدایت کی ہوئی ہے کہ مجھے چلنا پھرنا نہیں چاہئے بلکہ لیٹے رہنا چاہئے۔یوں بھی وہ دوا بہت مُضعف ہے اور چلنے پھرنے سے خطرہ ہو تا ہے کہ کہیں دل پر بار نہ پڑ جائے۔مگر میں نے جمعہ کی خاطر یہی پسند کیا کہ میں یہاں آؤں اور خطبہ جمعہ اور نماز پڑھاؤں۔آج جس مضمون کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ ایک حد تک میرے راستہ سے ہٹ کر ہے یعنی بجائے خالص مذہبی مضمون ہونے کے وہ ایک حد تک سیاسی مضمون ہے۔گو اس کا اثر چونکہ ہماری جماعت کی آئندہ بہبود پر بھی ہے اس لئے ایک رنگ میں وہ مذہبی بھی ہو جاتا ہے۔دوستوں کو معلوم ہے کہ گزشتہ ایام میں وزراء کے کمیشن نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے باہمی سمجھوتہ کے متعلق ایک فیصلہ شائع کیا ہے۔یہ فیصلہ مختلف اقوام کے زیر بحث ہے