خطبات محمود (جلد 27) — Page 228
*1946 228 (16 خطبات محمود احمدی زمیندار پہلے کی نسبت غرباء کے لئے زیادہ غلہ جمع کریں ) فرمودہ 10مئی 1946ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”اللہ تعالیٰ نے ہمارے دین کا نام اسلام رکھا ہے اور اسلام کے معنے سپر د کر دینے کے ہوتے ہیں اور اسلام کے معنے امن دینے کے بھی ہوتے ہیں۔گویا اسلام میں سارے اسلام کا خلاصہ آگیا۔یہ متفقہ بات ہے کہ اسلام نے دو باتوں یعنی تعلق باللہ اور شَفْقَت عَلَى النَّاس کا حکم دیا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ انسان کا تعلق ہو جائے اور بنی نوع انسان پر شفقت کرے۔اور اسی چیز کا نام مذہب ہے۔پس اسلام ایک ایسا لفظ چنا گیا ہے جس میں یہ دونوں معنے ہیں کہ اپنے آپ کو خد اتعالیٰ کے سپر د کر دو اور دوسروں کو امن دو۔گویا اللہ تعالیٰ نے ہمارے مذہب کا نام اسلام رکھ کر اس نام سے ہی مذہب کی ساری حقیقت کھول دی۔یہ کتنا بڑا معجزہ ہے ہمارے دین کا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے مذہب کا نام اسلام رکھا جس کے اندر مذہب کی تمام حقیقت آگئی ہے۔اور ہماری کتاب کا نام کلام اللہ رکھا اور کلام اللہ کے معنے یہ ہیں کہ جو کچھ اس میں ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔بندے کا اس میں کچھ حصہ نہیں۔ہمارا دعویٰ ہے کہ قرآن کریم کی ہر آیت اور ہر حرکت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔مگر دوسری کتب میں بہت کچھ تکا خُل ہے۔جب وہ تھیں تب بھی ان میں تَدَاخُل تھا۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تذکرہ درست