خطبات محمود (جلد 27) — Page 209
*1946 209 خطبات محمود کوئی آسان کام نہیں۔ہمارا مشن اس وقت صرف شکاگو میں ہے اور شکاگو امریکہ کے شمال میں واقع ہے۔گویا امریکہ میں ہماری تبلیغ کی مثال کو یوں سمجھنا چاہئے جیسے ہندوسان میں کوئی مشن کشمیر میں کھول دیا جائے یا شملہ میں کھول دیا جائے اور امریکہ اور انگلستان میں یہ رپورٹیں شائع ہوں کہ ہندوستان کا مشن یوں کام کر رہا ہے۔اب بظاہر وہاں کا ہر شخص یہ سمجھے گا کہ یہ مشن کراچی میں بھی تبلیغ کر رہا ہے، حیدر آباد سندھ میں بھی تبلیغ کر رہا ہے ، ملتان میں بھی تبلیغ کر رہا ہے، لاہور میں بھی تبلیغ کر رہا ہے ، پشاور میں بھی تبلیغ کر رہا ہے، دہلی میں بھی تبلیغ کر رہا ہے، الہ آباد میں بھی تبلیغ کر رہا ہے ، لکھنو میں بھی تبلیغ کر رہا ہے، بنارس میں بھی تبلیغ کر رہا ہے ، کلکتہ میں بھی تبلیغ کر رہا ہے ، ڈھا کہ میں بھی تبلیغ کر رہا ہے، شیلانگ 1 میں بھی تبلیغ کر رہا ہے۔اسی طرح اُڑیسہ اور مدراس اور بمبئی وغیرہ سب جگہ تبلیغ کر رہا ہے حالانکہ باقی سب علاقوں کو یہ پتہ بھی نہیں ہو گا کہ کوئی مشن ہندوستان میں کام کر رہا ہے کیونکہ کہاں کشمیر اور کہاں مدراس اور پشاور اور کلکتہ اور کراچی اور ملتان اور ڈھاکہ وغیرہ۔مگر چونکہ رپورٹوں میں ہندوستان کے مشن کا نام شائع ہو گا لوگ یہ سمجھیں گے کہ یہ مشن ہندوستان میں بڑا بھاری کام کر رہا ہے۔یہی حال بلکہ اس سے بھی زیادہ خطر ناک حال امریکہ کی تبلیغ کا ہے۔ہماری جماعت کے لوگ جب سنتے ہیں کہ ہمارا ایک مشن یو نائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں کام کر رہا ہے تو وہ یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ اس ایک مشن کے ذریعہ سارے امریکہ میں ہماری آواز پہنچ رہی ہے اور اب اس کا فتح کرنا بالکل آسان ہو گیا ہے حالانکہ ہمارا مشن شمال کے ایک شہر شکاگو میں ہے جو مشرقی اور مغربی ممالک سے ایک ایک ہزار میل کے فاصلہ پر ہے اور جنوبی ممالک سے دو ہزار میل کے فاصلہ پر ہے۔جیسے برما کے مشن کا پنجاب پر یا بمبئی پر یا مدراس پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا اسی طرح شکاگو کے مشن کا مشرقی اور مغربی اور جنوبی ممالک پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔صرف ارد گرد کے تین چار سو میل کے حلقہ میں ہمارے مبلغ کو جب فرصت ملے تو وہ چلا جاتا ہے۔اور یہ فرصت بھی در حقیقت مصنوعی فرصت ہوتی ہے ورنہ اگر لاہور کے مبلغ کو اپنے علاقہ کے لئے فرصت نہیں مل سکتی جس کی آبادی شکاگو سے چھٹا حصہ کم ہے اور جس کی شہرت اور اہمیت شکاگو کے ہزارویں حصہ کے برابر بھی نہیں تو شکاگو کے مشنری کو ارد گرد کے علاقوں کے لئے کہاں