خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 130 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 130

*1946 130 خطبات محمود مقابلہ میں ایک ہوئے اور چونکہ ہماری اس تعداد میں سب عور تیں اور بچے وغیرہ شامل ہیں۔اور اگر ہر گھر کے پانچ فرد سمجھے جائیں اور ان میں سے صرف ایک مرد بالغ عاقل سمجھا جائے تو ہیں ہزار کے مقابلہ میں ہم ایک ہوئے۔اور چونکہ بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی عقل تیز نہیں ہوتی یا تبلیغ کرنے میں سست ہوتے ہیں یا جاہل ہوتے ہیں تبلیغ کر نہیں سکتے۔تو اس لحاظ سے ہم دو لاکھ کے مقابلہ میں ایک ہوئے۔اب دو لاکھ کے مقابلہ میں ایک آدمی کیا کر سکتا ہے۔پس ضرورت ہے اس امر کی ہے کہ جماعت کی تعداد کو جلدی جلدی بڑھایا جائے۔جب تک تعداد زیادہ نہیں ہوتی تبلیغ کا عام ہونا بہت مشکل ہے۔اس دفعہ تبلیغ میں بھی محمد آباد سب سے بڑھ گیا ہے۔سندھیوں میں سب سے زیادہ محمد آباد کے لوگوں نے تبلیغ کی ہے اور تیرہ چودہ آدمی بیعت بھی کر چکے ہیں اور سرعت کے ساتھ ترقی کی طرف قدم اٹھتا نظر آرہا ہے۔اس دفعہ محمد آباد باقی اسٹیٹوں سے دو لحاظ سے اول نمبر پر رہا ہے۔اول فصلوں کے لحاظ سے۔جیسی فصل اس دفعہ محمد آباد میں ہے ایسی فصل ہماری کسی اور اسٹیٹ میں نہیں ہے۔یہاں یہ سوال نہیں کہ محمد آباد ایک دنیوی کام میں سب سے بڑھ گیا ہے بلکہ ہم اس کامیابی کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ محمد آباد نے خدا کے نام کی جائیداد کو باقی اسٹیٹوں سے زیادہ کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جو شخص خدا کے کام آنے والی جائیداد کی آمدنی میں ایک پیسہ کی بھی زیادتی کرتا ہے گویا وہ ایک پیسہ اپنی آمدنی سے خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور جو شخص خدا تعالیٰ کی فصل کو زیادہ کرتا ہے تو جو آمدن اس زائد فصل سے ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے دفتر میں اسی کے نام لکھی جاتی ہے۔گویا اس نے اپنے پاس سے خدا کی راہ میں خرچ کی۔پس اس اسٹیٹ کے لوگوں کا فصل کو بڑھانا دنیوی لحاظ سے بھی گو فائدہ مند ہے لیکن دینی لحاظ سے بھی کارکنوں کے لئے ثواب کا موجب ہے اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو ہمت دے اور ان کی محنت میں برکت دے۔دوسرے تبلیغی لحاظ سے محمد آباد اول نمبر پر ہے۔اللہ تعالیٰ کرے ان کے ذریعہ دین کی اشاعت اور تبلیغ اسلام کی خوشبو دور دور تک پھیلے۔ہمارے لئے تبلیغی لحاظ سے سندھ بہت اعلی جگہ ہے۔سندھ وہ ملک ہے جہاں اسلام ہندوستان میں سب سے پہلے آیا۔جہاں مقامی روایات کے مطابق رسول کریم صلی ایام کے بعض صحابہ تشریف لائے اور جہاں آپ کے