خطبات محمود (جلد 26) — Page 356
$1945 356 خطبات محمود متعلق تم خود ہی قیاس کر لو کہ وہ کس قدر اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کرتی ہوں گی۔تو اللہ اکبر کا خانہ خالی پڑا ہے اور وہ کام جو ہم نے کرنا ہے بہت دور ہے پہلے دنیا میں اللہ اکبر کا اعلان کیا جاتا ہے پھر اس کے بعد اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله کا اعلان کیا جاتا ہے۔پھر اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلَ اللہ کا اعلان کیا جاتا ہے۔پھر حَيَّ عَلَى الصّلوة کا اعلان کیا جاتا ہے۔پھر حَيَّ عَلَى الفَلَاحِ کا اعلان کیا جاتا ہے۔اس کے بعد پھر اقامت پر قَدْ قَامَتِ الصَّلوة کا اعلان کیا جاتا ہے۔اقامتِ صلوٰۃ ہونے کے بعد دنیا ایک نیا پروگرام بناتی ہے اور توحید کے حقیقی معنے سیکھتی ہے۔صرف تکبیر بیان کرنے میں اور کامل توحید میں بہت بڑا فرق ہے۔تکبیر سے صرف اللہ تعالیٰ کی بڑائی ظاہر ہوتی ہے لیکن توحید کامل انسان کے تمام اعمال پر اثر انداز ہو کر اسے ادنی مقام سے اعلیٰ مقام تک لے جاتی ہے اور اس کی قوتوں میں ایک نئی تبدیلی پیدا کر دیتی ہے۔کامل توحید کی آگے کئی شاخیں ہیں۔لیکن جب تک دنیا أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پر قائم نہ ہو جائے ، جب تک دنیا اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولَ اللہ پر قائم نہ ہو جائے، جب تک حَيَّ عَلَى الصَّلوة پر عمل نہ کیا جائے جب تک حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ اپنی پوری شان نہ دکھائے، جب تک اسلام کے سارے احکام کا پورے طور پر قیام نہ ہو جائے اُس وقت تک اقامتِ صلوٰۃ نہیں ہو سکتی۔جماعت کا فرض ہے کہ وہ اقامت صلوۃ کے لئے پورے طور پر کوشش کرے۔لیکن ہم تو ابھی تک اللہ اکبر کا پروگرام بھی پورا نہیں کر سکے۔اگر ہم اسی جد و جہد پر ٹھہر جائیں تو ہماری مثال اُس شیر گدوانے والے جیسی ہو گی کہ جب اُسے دو چار سوئیاں چھتیں تو وہ کہتا اِس عضو کو چھوڑ و آگے چلو۔آخر گودنے والے نے سوئی رکھ دی اور کہا کہ اب تو شیر کا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ہماری جماعت کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اسے ابھی قربانیوں کے میدان میں صرف سوئیاں چھنے لگی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں میں تمہارے پاس کوئی جنتر منتر لے کر نہیں آیا کہ تمہیں بغیر کسی تکلیف کے کامیابی حاصل ہو جائے۔بلکہ تمہیں وہ ساری قربانیاں کرنی ہوں گی جو پہلی قوموں نے کیں۔اور تمہارے لئے وہی رستہ مقدر ہے جس پر پہلے انبیاء کی جماعتیں تم سے پہلے چلیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم سے پہلے لوگوں کے سروں