خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 18

+1945 18 خطبات محمود کے لئے ایک آدمی رکھا جائے جو بالکل بے معنی سی بات ہے تب بھی ایک ہزار آدمی چاہیے۔اور اگر ہر گاؤں کے لئے ایک آدمی رکھا جائے تو ساٹھ ہزار آدمیوں کی ضرورت ہو گی۔میں تو حیران ہوں کہ جماعت کیا سمجھتی ہے کہ یہ اتنا بڑا کام کس طرح ہو سکے گا۔کیا دوست سمجھتے ہیں کہ صرف چندے دے دینے سے یہ کام ہو سکے گا؟ جو ایسا خیال کرتا ہے وہ سخت غلطی پر ہے۔جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام کو زندہ رکھنے کے لئے دو چیزوں کے زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔قرآن کریم کی اور عترت کی۔قرآن کریم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے زندہ کر دیا اور عترت کا پیدا کرنا ہمارا کام ہے۔پس میں قادیان کے دوستوں کو بھی اور باہر والوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے لڑکوں کو دین کے کاموں کے لئے وقف کریں۔وہ دن عنقریب آنے والا ہے جب ہر قسم کی عزت احمدیت سے وابستہ ہو گی۔اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے دوسری قومیں چوہڑے چماروں کی طرح کمزور اور تھوڑی رہ جائیں گی۔اور جو آج قربانی کرے گا وہ کل عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور جو آج غداری کرے گا وہ کوئی عزت نہ حاصل کر سکے گا۔یہ بات میں نے ایسے لوگوں کے لئے کہی ہے جو دینی امور کو بھی دنیوی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ورنہ مومن کو دُنیوی عزت کی کوئی پروا نہیں۔وہ تو اُس چیز کو قبول کرتا ہے جس سے دین کو تقویت حاصل ہو اور اس کی خدمت ہو سکے۔خواہ اس کے ساتھ دنیا کی ہزار لعنتیں کیوں نہ ہوں اسے دنیا کی لعنتوں کی کوئی پروا نہیں ہوتی۔وہ تو خدا تعالیٰ کی رضاء کا طالب ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا ایک پیار دنیا کی سب لعنتوں کو دھو دیتا ہے۔پس میں پھر قادیان کے دوستوں کو بھی اور باہر کے دوستوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ ایک تو وہ دیہاتی مبلغوں کے لئے ایسے آدمی دیں جو کم از کم مڈل تک تعلیم رکھتے ہوں۔اور ہیں سے تیس سال تک کی عمر کے ہوں۔اگر موزوں ہوں تو چالیس سال کی عمر تک کے بھی لئے جاسکتے ہیں۔دوسرے اپنے مڈل پاس لڑکوں کو مدرسہ احمدیہ میں تعلیم کے لئے بھیجیں۔اور چونکہ ان سے کام آٹھ سال کے بعد لیا جا سکے گا اس لئے فی الحال گریجوایٹ اور مولوی فاضل نوجوان