خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 127

$1945 127 خطبات محمود بھی زیادہ۔وہ ساری کی ساری صفات مومن اپنے اندر دکھائے اور ان کو صحیح طور پر استعمال کرے اور ان سے اچھے پھل پھول پیدا کرے۔تبھی یہ سمجھا جائے گا کہ وہ اس مقصد کو پورا کرنے والا ہے جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا اور اس مقصد کو پورا کرنے والا نہیں تو وہ ایسا آئینہ ہے جو میلا ہے اور جو شفاف نہیں اور اس میں سے خدا تعالیٰ کا چہرہ نظر نہیں آتا۔خدا تعالیٰ ایسے آئینہ کو توڑ دے گا۔کیا ہی بد قسمت ہے وہ آئینہ جو پہلے خدا کے ہاتھ میں اور خدا کی آنکھوں کے سامنے اس کے حسن کو ظاہر کرنے کے لئے آیا مگر جب میلا ہونے کی وجہ سے وہ خدا کے حسن کو ظاہر نہ کر سکا تو بعد میں خدا کے حکم کے مطابق اُسے توڑ دیا گیا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُم 3 یعنی ان کو کہہ دے کہ اے لوگو! اگر تم اس مقصد کو پورا نہیں کرتے جس کے لئے تم پیدا کئے گئے ہو تو خدا تعالیٰ کو تمہاری کیا پرواہ ہے۔اگر تم اس بچہ کی طرح جو ماں کی طرف دوڑ کر جاتا ہے میری طرف دوڑ کر آنے والے نہیں۔اگر تم میرے حضور اپنی اصلاح کے لئے نہیں آتے تو پھر میں بھی تمہاری کوئی پروا نہیں کرتا۔اُس وقت انسان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ وہ اسفل سفدین یعنی دوزخ کے اس مقام میں جاگرتا ہے جس کے نیچے اور کوئی مقام نہیں۔پس ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر بیداری پیدا کریں اور اپنے فرض کو سمجھیں اور اپنے آپ کو ایسا بد قسمت نہ بنائیں کہ جو بارش خدا تعالیٰ نے ان کے لئے نازل کی ہے کافر تو اس سے فائدہ اٹھائیں اور وہ اس سے فائدہ نہ اٹھائیں۔خدا تعالیٰ نے دنیا کا مستقبل ان ہی کے ہاتھ میں دے دیا ہے ؟ اگر وہ خدا تعالیٰ کے وعدوں پر قائم رہے اور انہوں نے اپنے عہد کو نباہا تو جس طرح آج لوگ ابراہیم اور موسیٰ اور دوسرے نبیوں کی جماعتوں کو یاد کرتے ہیں اسی طرح آنے والی نسلیں انہیں بھی یاد کریں گی اور خواہش کریں گی کہ کاش! اُس وقت ہم بھی ہوتے اور مل کر دین کی خدمت کرتے۔لیکن جو صحیح طور پر دین کی خدمت نہیں کرتا اور اپنے اوقات اور اپنی طاقتوں کو صحیح طور پر استعمال نہیں کرتا اُس کا نام اسی طرح لیا جائے گا جس طرح اُبی بن سلول کا نام لیا جاتا ہے۔آج ہر شخص کراہت سے اس کا نام لیتا ہے اور حیران ہوتا ہے کہ یہ بھی کیا شخص تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا