خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 723 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 723

خطبات محمود 723 $1944 جب تک ہمارا ریز رو فنڈ مضبوط نہ ہو جائے اس طرح اس بوجھ کو اٹھائیں۔امید ہے کہ سال ڈیڑھ سال میں اب جنگ ختم ہو جائے گی۔چھ سات ماہ تک یورپ کی جنگ ختم ہو جانے کی امید ہے اور اگر جرمنی کی طاقت کا خاتمہ ہو جائے تو جاپان زیادہ دیر تک مقابلہ نہ کر سکے گا اور اِس طرح رستے گھل جائیں گے۔اور ہمیں چاہیے کہ اگلی جنگ جس کے سامان دنیا پیدا کر رہی ہے اور جس کی خبر مجھے اللہ تعالیٰ نے دو سال ہوئے دے دی تھی اور جو میں یہاں بیان بھی کر چکا ہے ہوں۔گو نام ظاہر نہیں کیے گئے اور چھپی ہوئی موجود ہے۔اس کے شروع ہونے تک کے درمیانی وقفہ سے فائدہ اٹھائیں اور جتنا فائدہ اٹھایا جاسکے اٹھائیں۔اس کے علاوہ میں نے قرآن کریم کے تراجم کی تحریک بھی کی ہے۔اُن سے تبلیغ کو بہت مدد ملے گی۔مختلف زبانوں میں لٹریچر کا نہ ہونا تبلیغ کے رستہ میں بڑی روک تھی جو ہے خدا تعالیٰ نے چاہا تو اب دور ہو جائے گی۔ایک اور روک یہ بھی رہی ہے کہ ہم مبلغین کو صرف اُتنا ہی خرچ دیتے ہیں کہ وہ کھانا کھا سکیں۔انگلینڈ کے مبلغ کو خرچ اُتنا ہی ملتا ہے کہ وہ روٹی کھا سکے یا مکان کی معمولی مرمت و غیرہ کر اسکے۔کرایوں وغیرہ کے لیے کافی رقم نہیں دی جاسکتی سفر کرے اور اس طرح تبلیغ کے کام کو وسیع کرے۔اور جب کوئی مبلغ دورہ نہ کر سکے تو جانے کا فائدہ ہی کیا۔پھر تبلیغ کے لیے کافی لٹریچر چاہیے اور ہم اب تک وہ بھی مہیا نہیں ہے کر سکے۔اب تک تو یہ حالت ہے کہ ہم صرف مبلغ بھیج دیتے ہیں مگر تبلیغ کے لیے کافی سامان مہیا نہیں کرتے۔گویا ہم صرف اُسے اس لیے کسی بیرونی ملک میں بھیج دیتے ہیں کہ وہاں جاکر روٹی کھاؤ۔یہاں کی روٹی تمہیں ہضم نہیں ہو سکتی اس لیے انگلستان میں جاکر کھاؤ یا امریکہ میں میں جاکر کھاؤ۔گو امریکہ میں یہ حالت نہیں۔وہاں کی جماعت مبلغ کے دورہ کے اخراجات برداشت کر لیتی ہے۔مگر انگلینڈ میں ایسا نہیں۔پس ضروری ہے کہ جو مبلغ بیرونی ممالک میں جائیں ان کے لیے کافی رقم سفر خرچ کے لیے مہیا کی جائے، کافی لٹر بچر مہیا کیا جائے اور پھر سے سے ضروری بات یہ ہے کہ اُن کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔ہر تیسرے سال مبلغ کو واپس بھی بلانا چاہیے۔اور پرانے مبلغوں کو بلانے اور نئے بھیجنے کے لیے کافی روپیہ مہیا کر نا ضروری ہے۔ابھی ہم نے تین نوجوانوں کو افریقہ بھیجا ہے۔وہ ریل کے تھرڈ کلاس میں اور لاریوں میں سفر