خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 714 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 714

خطبات محمود 714 $1944 وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ۔اس کے ہم اور معنے بھی کرتے ہیں۔مگر ایک معنے اس کے یہ بھی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ میں تیری نسل کو کبھی فنانہ ہونے دوں گا۔سو درود میں آپ کا نام شامل کر کے اللہ تعالیٰ اُس وعدہ کو یاد دلا رہا ہے کہ جو اُس کا ہو جاتا ہے وہ کس طرح اُسے ہمیشہ کے لیے قائم کر ادیتا ہے۔انگریزی میں ایک ضرب المثل ہے کہ ایک دفعہ تو تم نے بے لکھے چکھا تھا مگر اب کہ میں تم اسے چکھ چکے ہو۔اسے چکھنے کے بعد ایک بار پھر چلکھو۔ایک مٹھائی کو تم نے پہلے بغیر چکھنے کے چکھا تھا مگر اب کہ تم اس کے مزے سے آشنا ہو چکے ہو۔ایک دفعہ اسے اور چکھو۔اسی طرح میں کہتا ہوں کہ تحریک جدید کا پہلا دور تو ایسا ہی تھا کہ جیسے بغیر پہلے چکھنے کے کسی مٹھائی وغیرہ کو چکھنا۔اُس وقت تو کوئی علم نہ تھا کہ یہ بیچ جو ہم بو رہے ہیں یہ کتنا بڑا درخت پیدا کرے گا۔مگر اب کہ تم دیکھ چکے ہو کہ اس کے نتیجہ میں کتنا بڑا ریز رو فنڈ قائم ہو چکا ہے۔اتنا بڑا کہ گوی وہ اپنی ذات میں کتنا ہی حقیر ہو مگر ہماری جماعت کی مالی حالت کے لحاظ سے اس کا ہم کبھی خیال بھی نہ کر سکتے تھے۔پھر اس کے نتیجہ میں احمدیت کی تبلیغ اور اس کی شہرت دنیا کے چاروں طرف پھیل چکی ہے۔ہماری تنظیم اس سے بہت زیادہ مضبوط ہو چکی ہے جتنی دس سال قبل امینی تھی۔اور آج ہماری جماعت ہر لحاظ سے دس سال قبل کی نسبت اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی گنا تیل اچھی ہے۔تو میں کہتا ہوں کہ جو کام پہلے دور میں آپ لوگوں نے چکھے بغیر کیا تھاوہی اب کہ ہے اس کی لذت سے آپ لوگ آشنا ہو چکے ہیں آپ کو چاہیے کہ اور بھی زیادہ جوش کے ساتھ کریں۔اور چونکہ کسی کام میں حصہ لینے کی طرف رغبت دلانے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اُس کام کی اہمیت بیان کر دی جائے اس لیے میں مختصر طور پر اب یہ بتاتا ہوں کہ وہ کام کیا ہے جس سے ہم دنیا میں حرکت پیدا کر سکتے ہیں۔تحریک جدید کا کام تبلیغ کو منظم اور زیادہ وسیع کرنا ہے۔میرے نزدیک تبلیغ کا کام تین حصوں میں تقسیم ہونا چاہیے۔(1) تبلیغ بیرون ہند (2) تبلیغ اندرون ہند (3) مبلغ تیار کرنے والا نظام۔