خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 706 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 706

خطبات محمود 706 $1944 اُن کا کوئی عالم قادیان آئے۔میں اُس کا خرچ بھی خود دوں گا اور جماعت کے دوستوں کو بھی جمع کرادوں گا تا وہ اُنہیں اپنی باتیں سنا سکے۔اب ظاہر ہے کہ اس بات کا کہ جو آئے گا اُس کا خرچ میں دوں گا اور اس کی تقریر سننے کے لیے احمدیوں کو جمع بھی کرادوں گا یہی مطلب ہو سکتا ہے کہ جو آئے گا وہ مجھے پوچھ کر آئے گا اور مجھ سے دریافت کر کے کہ آپ میری تقریر سننے کے لیے کب احمدیوں کو جمع کر سکیں گے آئے گا۔میری بات کے یہ معنی تو کسی صورت میں بھی نہیں ہو سکتے کہ تمام ملک میں سے غیر احمدیوں کو قادیان پر یورش کرنے کی میں نے دعوت دی ہے۔میں نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ غیر احمدی اکٹھے ہو کر قادیان آئیں اور اپنے تم مولویوں کی تقریریں سنیں۔بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ غیر احمدیوں کے کوئی بڑے مولوی اگر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانے کے لیے آنا چاہیں تو میں اُن کا خرچ بھی برداشت کروں گا اور ان میں کی باتیں سننے کے لیے احمدیوں کو جمع بھی کرادوں گا۔غیر احمدیوں کو اپنے مولویوں کی باتیں ہیں سننے کے لیے قادیان آنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تو ان کی باتیں دہلی میں بھی سن سکتے ہیں، لاہور میں بھی سن سکتے ہیں، امر تسر میں بھی سن سکتے ہیں۔اُن کو یہاں آکر سننے کی کیا ضرورت ہے ؟ میری غرض تو یہ تھی کہ غیر احمدی علماء کا اگر یہ خیال ہو کہ جو لوگ احمدی ہوئے وہ اس مہینے وجہ سے ہوئے ہیں کہ ہماری باتیں سننے کا انہیں موقع نہیں مل سکا تو وہ بے شک قادیان آکر اپنی باتیں احمدیوں کو سنائیں میں اُن کا خرچ بھی خود دوں گا۔اور یہ بات میں اب بھی کہتا ہوں کہ اگر اُن کے کوئی بڑے عالم مثلاً مفتی کفایت اللہ صاحب یا مولوی شبیر حسین صاحب دیو بندی مجھے لکھیں کہ وہ قادیان میں آکر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانا چاہتے ہیں اور ان کے آنے پر یہ غیر احمدیوں کا کوئی مظاہرہ یا جلسہ نہ ہو گا تو میں اس کا انتظام کر دوں گا اور اُن کا خرچ بھی ادا کروں گا اور میں خود گورنمنٹ سے بھی یہ کہوں گا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور اس میں کوئی ہے خطرہ کی بات نہیں۔اجتماع احمدیوں کا ہو گا صرف ایک دو مولوی صاحبان تقریر کرنے والے باہر سے آئیں گے اور اس صورت میں فتنہ کا کوئی خوف نہیں۔مگر میں نے تو کہا تھا کہ اگر کوئی ہے غیر احمدی عالم احمدیوں کو اپنی باتیں سنانے کے لیے قادیان آنا چاہے تو بے شک آئے میں اُس کا خرچ بھی دوں گا مگر اِن لوگوں نے سارے ہندوستان میں اعلان کیا کہ غیر احمدی کثرت سے