خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 700 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 700

$1944 700 خطبات محمود بڑھ کر میری اِس آواز پر لبیک کہا۔پھر میں نے جماعت کے آسودہ حال لوگوں کو پکارا کہ وہ اپنے روپوں کو پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجود اس کے کہ میں نے گل 27 ہزار کا مطالبہ کیا تھا اور وہ بھی تین سال میں۔مگر جماعت نے پہلے ہی سال ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ پیش کر دیا اور تین سال میں بجائے 27 ہزار کے چار لاکھ کے قریب جمع کر دیا۔اور جوں جوں یہ کام وسیع ہوتا جاتا ہے اس کی اہمیت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوتی جاتی ہے۔اس تحریک کے پہلے دور کی میعاد دس سال تھی اور یہ اس دور کا آخری مہینہ ہے اور اس کے ساتھ پہلے دور کی میعاد پوری ہو جائے گی۔اس دور میں اللہ تعالی نے جماعت کو جس می قربانی کی توفیق دی ہے۔اُس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اُس نے اس عرصہ میں جو چندہ اِس تحریک میں دیاوہ 13، 14 لاکھ روپیہ جتا ہے۔اور اس روپیہ سے جہاں ہم نے اس دس سال یی کے عرصہ میں ضروری اخراجات کیے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ریز رو فنڈ بھی قائم کیا ہے اور اس ریز رو فنڈ کی مقدار 280 مربع زمین ہے۔اس کے علاوہ ابھی ایک سو مربع زمین ایسی ہے جس میں سے کچھ حصہ کے خریدنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔کچھ حصہ گو خرید اتو گیا ہے مگر اس پر ابھی قرض ہے۔اسے اگر شامل کر لیا جائے تو کل رقبہ 380 مربع ہو جاتا ہے ہے۔اگر پنجاب کی زمینوں کی قیمتوں پر قیاس کیا جائے تو یہ تمام زمین قریبا ستر استی لاکھ روپیہ کی ہوتی ہے۔مگر آج کل سندھ میں زمین کی جو قیمتیں ہیں اُن کے لحاظ سے بھی یہ جائیداد 25 ، 26 لاکھ روپیہ کی ہے جو ہمارے قبضہ میں آچکی ہے یا خریدی گئی ہے یا جس کے بیانے دیئے جاچکے ہیں۔سو اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں جہاں ہمیں کام کے جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائی وہاں ریزرو فنڈ کے قائم کرنے کی بھی توفیق بخشی۔مگر جو کام ہمارے سامنے ہے اُس کے لحاظ سے یہ ریز رو فنڈ ا بھی اتنا بھی نہیں جیسے سمندر کے مقابلہ میں قطرہ ہوتا ہے۔بہت بڑا کام ہمارے سامنے ہے اور ہم پر بہت بڑی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔اس دوران میں تحریک جدید کے ماتحت ہمارے مبلغ جاپان میں گئے ، تحریک جدید کے ماتحت چین میں مبلغ گئے، تحریک جدید کے ماتحت سماٹرا اور جاوا میں مبلغ گئے، سنگا پور میں گئے اور اس تحریک کے ماتحت خدا تعالی میں کے فضل سے سپین، اٹلی، ہنگری، پولینڈ، البانیہ، یوگوسلاویہ اور امریکہ میں بھی مبلغ گئے ہے