خطبات محمود (جلد 25) — Page 632
$1944 632 39 خطبات محمود مخلصین جماعت کی التجاؤں پر تراجم قرآن کریم کے اخراجات کی نئی تقسیم فرموده 10 نومبر 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے بعض حالات کی وجہ سے اس دفعہ پھر گزشتہ خطبات کے تسلسل میں ہی جمعہ کا خطبہ پڑھنا پڑا ہے اور وہ حالات یہ ہیں کہ جماعت کے مختلف افراد کی طرف سے ، اُن کی طرف سے بھی جنہوں نے چندہ کی پیشکش کی تھی اور اُن کی طرف سے بھی جو اس چندہ میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے متواتر اور مسلسل اس بات پر زور دیا گیا کہ انہیں اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔جن لوگوں نے قرآن کریم کے تراجم کے متعلق پوری رقم کا وعدہ کیا تھا تے اُنہوں نے تو گووہ مختلف جگہوں کے ہیں یہ سوال اٹھایا ہے جس کا ایک رنگ میں میں پچھلے جمعہ میں جواب دے بھی چکا ہوں کہ جس وقت ہم نے خطبہ پڑھا ہے اس وقت ہم نے اپنی من درخواست بھجوادی تھی۔اس لیے ہم میں اور اُن لوگوں میں امتیاز نہیں ہو نا چاہیے جنہوں نے کہ خطبہ کے بعد اُسی عرصہ میں اپنی درخواستیں بھجوائی ہیں۔ان میں سے بعض نے یہ سوال